Surah

Information

Surah # 22 | Verses: 78 | Ruku: 10 | Sajdah: 2 | Chronological # 103 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 52-55, revealed between Makkah and Madina
ذٰ لِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡحَـقُّ وَاَنَّ مَا يَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖ هُوَ الۡبَاطِلُ وَاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡعَلِىُّ الۡكَبِيۡرُ‏ ﴿62﴾
یہ سب اس لئے کہ اللہ ہی حق ہے اور اس کے سوا جسے بھی اور پکارتے ہیں وہ باطل ہے اور بیشک اللہ ہی بلندی والا کبریائی والا ہے ۔
ذلك بان الله هو الحق و ان ما يدعون من دونه هو الباطل و ان الله هو العلي الكبير
That is because Allah is the Truth, and that which they call upon other than Him is falsehood, and because Allah is the Most High, the Grand.
Yeh sab iss liye kay Allah hi haq hai aur uss kay siwa jisay bhi yeh pukartay hain woh batil hai aur be-shak Allah hi bulandi wlaa kibriyaee wala hai.
یہ اس لیے کہ اللہ ہی حق ہے اور یہ لوگ اسے چھوڑ کر جن چیزوں کی عبادت کرتے ہیں ، وہ سب باطل ہیں اور اللہ ہی وہ ہے جس کی شان بھی اونچی ہے ، رتبہ بھی بڑا ۔
یہ اس لیے ( ف۱٦۰ ) کہ اللہ ہی حق ہے اور اس کے سوا جسے پوجتے ہیں ( ف۱٦۱ ) وہی باطل ہے اور اس لیے کہ اللہ ہی بلندی بڑائی والا ہے ،
یہ اس لیے کہ اللہ ہی حق ہے اوروہ سب باطل ہیں جنہیں اللہ کو چھوڑ کر یہ لوگ پکارتے ہیں 109 اور اللہ ہی بالادست اور بزرگ ہے ۔
یہ اس لئے کہ اﷲ ہی حق ہے اور بیشک وہ ( کفار ) اس کے سوا جو کچھ ( بھی ) پوجتے ہیں وہ باطل ہے اور یقیناً اﷲ ہی بہت بلند بہت بڑا ہے
سورة الْحَجّ حاشیہ نمبر :109 یعنی حقیقی اختیارات کا مالک اور واقعی رب وہی ہے ، اس لیے اس کی بندگی کرنے والے خائب و خاسر نہیں رہ سکتے ۔ اور دوسرے تمام معبود سراسر بے حقیقت ہیں ، ان کو جن صفات اور اختیارات کا مالک سمجھ لیا گیا ہے ان کی سرے سے کوئی اصلیت نہیں ہے ، اس لیے خدا سے منہ موڑ کر ان کے اعتماد پر جینے والے کبھی فلاح و کامرانی سے ہم کنار نہیں ہو سکتے ۔