Surah

Information

Surah # 22 | Verses: 78 | Ruku: 10 | Sajdah: 2 | Chronological # 103 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 52-55, revealed between Makkah and Madina
لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ‌ ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ الۡغَنِىُّ الۡحَمِيۡدُ‏ ﴿64﴾
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اسی کا ہے اور یقیناً اللہ وہی ہے بے نیاز تعریفوں والا ۔
له ما في السموت و ما في الارض و ان الله لهو الغني الحميد
To Him belongs what is in the heavens and what is on the earth. And indeed, Allah is the Free of need, the Praiseworthy.
Aasman aur zamin mein jo kuch hai ussi ka hai aur yaqeenan Allah wohi hai bey niaz tareefon wala.
جو کچھ آسمانوں میں ہے ، اور جو کچھ زمین میں ہے ، سب اسی کا ہے ۔ اور یقین رکھو کہ اللہ ہی وہ ذات ہے جو سب سے بے نیاز ہے ، بذات خود قابل تعریف ۔
اسی کا مال ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ، اور بیشک اللہ ہی بےنیاز سب خوبیوں سراہا ہے ،
اسی کی ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ۔ بے شک وہی غنی و حمید ہے ۔ 112 ؏ 8
اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ، اور بیشک اﷲ ہی بے نیاز قابلِ ستائش ہے
سورة الْحَجّ حاشیہ نمبر :112 وہی غنی ہے ، یعنی صرف اسی کی ذات ایسی ہے جو کسی کی محتاج نہیں ۔ اور وہی حمید ہے ، یعنی تعریف اور حمد اسی کے لیے ہے اور وہ اپنی ذات میں آپ محمود ہے ، خواہ کوئی حمد کرے یا نہ کرے ۔