Surah

Information

Surah # 22 | Verses: 78 | Ruku: 10 | Sajdah: 2 | Chronological # 103 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 52-55, revealed between Makkah and Madina
وَهُوَ الَّذِىۡۤ اَحۡيَاكُمۡ ثُمَّ يُمِيۡتُكُمۡ ثُمَّ يُحۡيِيۡكُمۡ‌ ؕ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَـكَفُوۡرٌ‏ ﴿66﴾
اسی نے تمہیں زندگی بخشی پھر وہی تمہیں مار ڈالے گا پھر وہی تمہیں زندہ کرے گا بیشک انسان البتہ ناشکرا ہے ۔
و هو الذي احياكم ثم يميتكم ثم يحييكم ان الانسان لكفور
And He is the one who gave you life; then He causes you to die and then will [again] give you life. Indeed, mankind is ungrateful.
Ussi ney tumhen zindagi bakhshi phir wohi tumhen maar daley ga phir wohi tumhen zinda keray ga be-shak insan albatta na shukra hai.
اور وہی ہے جس نے تمہیں زندگی دی ، پھر وہ تمہیں موت دے گا ، پھر تمہیں زندہ کرے گا ۔ واقعی انسان بڑا ناشکرا ہے ۔
اور وہی ہے جس نے تمہیں زندہ کیا ( ف۱٦٦ ) اور پھر تمہیں مارے گا ( ف۱٦۷ ) پھر تمہیں جِلائے گا ( ف۱٦۸ ) بیشک آدمی بڑا ناشکرا ہے ( ف۱٦۹ )
وہی ہے جس نے تمہیں زندگی بخشی ہے ، وہی تم کو موت دیتا ہے اور وہی پھر تم کو زندہ کرے گا ۔ سچ یہ ہے کہ انسان بڑا ہی منکر حق ہے ۔ 114
اور وہی ہے جس نے تمہیں زندگی بخشی پھر تمہیں موت دیتا ہے پھر تمہیں ( دوبارہ ) زندگی دے گا ۔ بیشک انسان ہی بڑا ناشکر گزار ہے
سورة الْحَجّ حاشیہ نمبر :114 یعنی یہ سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی اس حقیقت کا انکار کیے جاتا ہے جسے انبیاء علیہم السلام نے پیش کیا ہے ۔