Surah

Information

Surah # 22 | Verses: 78 | Ruku: 10 | Sajdah: 2 | Chronological # 103 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 52-55, revealed between Makkah and Madina
وَاِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ اٰيٰـتُـنَا بَيِّنٰتٍ تَعۡرِفُ فِىۡ وُجُوۡهِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا الۡمُنۡكَرَ‌ ؕ يَكَادُوۡنَ يَسۡطُوۡنَ بِالَّذِيۡنَ يَتۡلُوۡنَ عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتِنَا‌ ؕ قُلۡ اَفَاُنَبِّئُكُمۡ بِشَرٍّ مِّنۡ ذٰ لِكُمُ‌ ؕ اَلنَّارُؕ وَعَدَهَا اللّٰهُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا‌ ۚ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ‏ ﴿72﴾
جب ان کے سامنے ہمارے کلام کی کھلی ہوئی آیتوں کی تلاوت کی جاتی ہے تو آپ کافروں کے چہروں پر ناخوشی کے صاف آثار پہچان لیتے ہیں ۔ وہ تو قریب ہوتے ہیں کہ ہماری آیتیں سنانے والوں پر حملہ کر بیٹھیں کہہ دیجئے کہ کیا میں تمہیں اس سے بھی زیادہ بدتر خبر دوں ۔ وہ آگ ہے جس کا وعدہ اللہ نے کافروں سے کر رکھا ہے اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے ۔
و اذا تتلى عليهم ايتنا بينت تعرف في وجوه الذين كفروا المنكر يكادون يسطون بالذين يتلون عليهم ايتنا قل افانبكم بشر من ذلكم النار وعدها الله الذين كفروا و بس المصير
And when Our verses are recited to them as clear evidences, you recognize in the faces of those who disbelieve disapproval. They are almost on the verge of assaulting those who recite to them Our verses. Say, "Then shall I inform you of [what is] worse than that? [It is] the Fire which Allah has promised those who disbelieve, and wretched is the destination."
Jab inn kay samney humaray kalaam ki khulli hui aayaton ki tilawat ki jati hai to aap kafiron kay chehron per na khushi kay saaf aasaar pehchan letay hain. Woh to qareeb hotay hain kay humari aayaten sunaney walon per hamla ker bethen keh dijiye kay kiya mein tumhen iss say bhi ziyada bad tar khabar doon. Woh aag hai jiss ka wada Allah ney kafiron say ker rakha hai aur woh boht hi buri jagah hai.
اور جب ان کو ہماری آیتیں اپنی پوری وضاحتوں کے ساتھ پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ، تو تم ان کافروں کے چہروں پر ناگواری کے اثرات صاف پہچان لیتے ہو ، ایسا لگتا ہے کہ یہ ان لوگوں پر حملہ کردیں گے جو انہیں ہماری آیتیں پڑھ کر سنا رہے ہیں ۔ کہہ دو کہ : لوگو ! کیا میں تمہیں ایسی چیز بتلا دوں جو اس سے زیادہ ناگوار ہے ؟ ( ٣٢ ) آگ ! اللہ نے کافروں سے اس کا وعدہ کر رکھا ہے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے ۔
اور جب ان پر ہماری روشن آیتیں پڑھی جائیں ( ۱۸۳ ) تو تم ان کے چہروں پر بگڑنے کے آثار دیکھو گے جنہوں نے کفر کیا ، قریب ہے کہ لپٹ پڑیں ان کو جو ہماری آیتیں ان پر پڑھتے ہیں ، تم فرمادو کیا میں تمہیں بتادوں جو تمہارے اس حال سے بھی ( ف۱۸٤ ) بدتر ہے وہ آگ ہے ، اللہ نے اس کا وعدہ دیا ہے کافروں کو ، اور کیا ہی بری پلٹنے کی جگہ ،
اور جب ان کو ہماری صاف صاف آیات سنائی جاتیں ہیں تو تم دیکھتے ہو کہ منکرین حق کے چہرے بگڑنے لگتے ہیں ، اور ایسا محسوس ہوتا ہے ، کہ ابھی وہ ان لوگوں پر ٹوٹ پڑیں گے جو انھیں ہماری آیات سناتے ہیں ۔ ان سے کہو ” میں بتاؤں تمہیں کہ اس سے بدتر چیز کیا ہے؟ 122 آگ ، اللہ نے اسی کا وعدہ ان لوگوں کے حق میں کر رکھا ہے ، جو قبول حق سے انکار کریں ، اور بہت ہی برا ٹھکانہ ہے ۔ ” ؏ 9
اور جب ان ( کافروں ) پر ہماری روشن آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں ( تو ) آپ ان کافروں کے چہروں میں ناپسندیدگی ( و ناگواری کے آثار ) صاف دیکھ سکتے ہیں ۔ ایسے لگتا ہے کہ عنقریب ان لوگوں پر جھپٹ پڑیں گے جو انہیں ہماری آیات پڑھ کر سنا رہے ہیں ، آپ فرما دیجئے: ( اے مضطرب ہونے والے کافرو! ) کیا میں تمہیں اس سے ( بھی ) زیادہ تکلیف دہ چیز سے آگاہ کروں؟ ( وہ دوزخ کی ) آگ ہے ، جس کا اﷲ نے کافروں سے وعدہ کر رکھا ہے ، اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے
سورة الْحَجّ حاشیہ نمبر :122 یعنی کلام الہٰی کی آیات سن کر جو غصے کی جلن تم کو لاحق ہوتی ہے اس سے شدید تر چیز ، یا یہ کہ ان آیات کو سنانے والوں کے ساتھ جو زیادہ سے زیادہ برائی تم کرسکتے ہو اس سے زیادہ بد تر چیز ، جس سے تمہیں سابقہ پیش آنے والا ہے ۔