Surah

Information

Surah # 23 | Verses: 118 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 74 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَ اِنَّ لَـكُمۡ فِى الۡاَنۡعَامِ لَعِبۡرَةً‌   ؕ نُسۡقِيۡكُمۡ مِّمَّا فِىۡ بُطُوۡنِهَا وَلَـكُمۡ فِيۡهَا مَنَافِعُ كَثِيۡرَةٌ وَّمِنۡهَا تَاۡكُلُوۡنَ ۙ‏ ﴿21﴾
تمہارے لئے چوپایوں میں بھی بڑی بھاری عبرت ہے ۔ ان کے پیٹوں میں سے ہم تمہیں دودھ پلاتے ہیں اور بھی بہت سے نفع تمہارے لئے ان میں ہیں ان میں سے بعض بعض کو تم کھاتے بھی ہو ۔
و ان لكم في الانعام لعبرة نسقيكم مما في بطونها و لكم فيها منافع كثيرة و منها تاكلون
And indeed, for you in livestock is a lesson. We give you drink from that which is in their bellies, and for you in them are numerous benefits, and from them you eat.
Tumhray liye chopayon mein bhi boht bari bhari ibrat hai. inn kay peton mein say hum doodh pilatay hain aur bhi boht say nafay tumharay liye inn mein hain inn mein say baaz baaz ko tum khatay bhi ho.
اور حقیقت یہ ہے کہ تمہارے لیے مویشیوں میں بڑی نصیحت کا سامان ہے جو ( دودھ ) ان کے پیٹ میں ہے ، اس سے ہم تمہیں سیراب کرتے ہیں ، اور ان میں تمہارے لیے بہت سے فوائد ہیں ، اور انہی سے تم غذا بھی حاصل کرتے ہو ۔
اور بیشک تمہارے لیے چوپایوں میں سمجھنے کا مقام ہے ، ہم تمہیں پلاتے ہیں اس میں سے جو ان کے پیٹ میں ہے ( ف۲٤ ) اور تمہارے لیے ان میں بہت فائدے ہیں ( ف۲۵ ) اور ان سے تمہاری خوراک ہے ( ف۲٦ )
اور حقیقت یہ ہے کہ تمہارے لیے مویشیوں میں بھی ایک سبق ہے ۔ ان کے پیٹوں میں جو کچھ ہے اسی میں سے ایک چیز ہم تمہیں پلاتے ہیں ، 22 اور تمہارے لیے ان میں بہت سے دوسرے فائدے بھی ہیں ۔
اور بیشک تمہارے لئے چوپایوں میں ( بھی ) غور طلب پہلو ہیں ، جو کچھ ان کے شکموں میں ہوتا ہے ہم تمہیں اس میں سے ( بعض اجزاء کو دودھ بنا کر ) پلاتے ہیں اور تمہارے لئے ان میں ( اور بھی ) بہت سے فوائد ہیں اور تم ان میں سے ( بعض کو ) کھاتے ( بھی ) ہو
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :22 یعنی دودھ جس کے متعلق قرآن میں دوسری جگہ فرمایا گیا ہے کہ خون اور گوبر کے درمیان یہ ایک تیسری چیز ہے جو جانور کی غذا سے پیدا کر دی جاتی ہے ( النحل ، آیت 66 ) ۔