Surah

Information

Surah # 23 | Verses: 118 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 74 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَعَلَيۡهَا وَعَلَى الۡـفُلۡكِ تُحۡمَلُوۡنَ‏ ﴿22﴾
اور ان پر اور کشتیوں پر تم سوار کرائے جاتے ہو ۔
و عليها و على الفلك تحملون
And upon them and on ships you are carried.
Aur inn per aur kashtiyon per tum sawar keraye jatay ho.
اور انہی پر اور کشتیوں پر تمہیں سوار بھی کیا جاتا ہے ۔
اور ان پر ( ف۲۷ ) اور کشتی پر ( ف۲۸ ) سوار کیے جاتے ہو ،
ان کو تم کھاتے ہو اور ان پر اور کشتیوں پر سوار بھی کیے جاتے ہو ۔ 23 ؏ 1
اور ان پر اور کشتیوں پر تم سوار ( بھی ) کئے جاتے ہو
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :23 مویشیوں اور کشتیوں کا ایک ساتھ ذکر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اہل عرب سواری اور بار برداری کے لیے زیادہ تر اونٹ استعمال کرتے تھے ، اور اونٹوں کے لیے خشکی کے جہاز کا استعارہ بہت پرانا ہے ۔ جاہلیت کا شاعر ذوالرُّمَّہ کہتا ہے : ؏ سفینۃ برٍّ تحت خدی زمامھا