Surah

Information

Surah # 23 | Verses: 118 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 74 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
فَاِذَا اسۡتَوَيۡتَ اَنۡتَ وَمَنۡ مَّعَكَ عَلَى الۡـفُلۡكِ فَقُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡ نَجّٰٮنَا مِنَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ‏ ﴿28﴾
جب تو اور تیرے ساتھی کشتی پر باطمینان بیٹھ جاؤ تو کہنا کہ سب تعریف اللہ کے لئے ہی ہے جس نے ہمیں ظالم لوگوں سے نجات عطا فرمائی ۔
فاذا استويت انت و من معك على الفلك فقل الحمد لله الذي نجىنا من القوم الظلمين
And when you have boarded the ship, you and those with you, then say, 'Praise to Allah who has saved us form the wrongdoing people.'
Jab tu aur teray sathi kashti per ba-itminaan betha jao to kehna sab tareef Allah kay liye hi hai jiss ney humen zalim logon say nijat ata farmaee.
پھر جب تم اور تمہارے ساتھی کشتی میں ٹھیک ٹھیک بیٹھ چکیں تو کہنا : شکر ہے اللہ کا جس نے ہمیں ظالم لوگوں سے نجات عطا فرمائی ۔
پھر جب ٹھیک بیٹھ لے کشتی پر تو اور تیرے ساتھ والے تو کہہ سب خوبیاں اللہ کو جس نے ہمیں ان ظالموں سے نجات دی ،
پھر جب تو اپنے ساتھیوں سمیت کشتی پر سوار ہو جائے تو کہہ ، شکر ہے اس خدا کا جس نے ہمیں ظالم لوگوں سے نجات دی ۔ 30
پھر جب تم اور تمہاری سنگت والے ( لوگ ) کشتی میں ٹھیک طرح سے بیٹھ جائیں تو کہنا ( کہ ) ساری تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جس نے ہمیں ظالم قوم سے نجات بخشی
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :30 یہ کسی قوم کی انتہائی بد اطواری اور خباثت و شرارت کا ثبوت ہے کہ اس کی تباہی پر شکر ادا کرنے کا حکم دیا جائے ۔