Surah

Information

Surah # 23 | Verses: 118 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 74 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَقُلْ رَّبِّ اَنۡزِلۡنِىۡ مُنۡزَلًا مُّبٰـرَكًا وَّاَنۡتَ خَيۡرُ الۡمُنۡزِلِيۡنَ‏ ﴿29﴾
اور کہنا کہ اے میرے رب! مجھے بابرکت اتارنا اتار اور تو ہی بہتر ہے اتارنے والوں میں ۔
و قل رب انزلني منزلا مبركا و انت خير المنزلين
And say, 'My Lord, let me land at a blessed landing place, and You are the best to accommodate [us].' "
Aur kehna kay aey meray rab! Mujhay ba-barkat utarna utaar aur tu hi behtar hai utarney walon mein.
اور کہنا : یارب ! مجھے ایسا اترنا نصیب کر جو برکت والا ہو ، اور تو بہترین اتارنے والا ہے ۔
اور عرض کر ( ف٤٤ ) کہ اے میرے رب مجھے برکت والی جگہ اتار اور تو سب سے بہتر اتارنے والا ہے ،
اور کہہ ، پروردگار ، مجھ کو برکت والی جگہ اتار اور تو بہترین جگہ دینے والا ہے ۔ ” 31
اور عرض کرنا: اے میرے رب! مجھے با برکت منزل پر اتار اور تو سب سے بہتر اتارنے والا ہے
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :31 اتارنے سے مراد محض اتارنا ہی نہیں ہے ، بلکہ عربی محاورے کے مطابق اس میں میزبانی کا مفہوم بھی شامل ہے ۔ گویا اس دعا کا مطلب یہ ہے کہ خدایا اب ہم تیرے مہمان ہیں اور تو ہی ہمارا میزبان ہے ۔