Surah

Information

Surah # 23 | Verses: 118 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 74 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اِنۡ هُوَ اِلَّا رَجُلُ اۨفۡتَـرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا وَّمَا نَحۡنُ لَهٗ بِمُؤۡمِنِيۡنَ‏ ﴿38﴾
یہ تو بس ایسا شخص ہے جس نے اللہ پر جھوٹ ( بہتان ) باندھ لیا ہے ، ہم تو اس پر ایمان لانے والے نہیں ہیں ۔
ان هو الا رجل افترى على الله كذبا و ما نحن له بمؤمنين
He is not but a man who has invented a lie about Allah , and we will not believe him."
Yeh to bus aisa shaks hai jiss ney Allah per jhoot ( bohtaan ) bandh liya hai hum to iss per eman laney walay nahi hain.
۔ ( رہا یہ شخص ، تو ) یہ اور کچھ نہیں ، ایک ایسا آدمی ہے جس نے اللہ پر جھوٹا بہتان گھڑا ہے ، اور ہم اس پر ایمان لانے والے نہیں ہیں ۔
وہ تو نہیں مگر ایک مرد جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا ( ف٦۰ ) اور ہم اسے ماننے کے نہیں ( ف٦۱ )
یہ شخص خدا کے نام پر محض جھوٹ گھڑ رہا ہے 36 الف اور ہم کبھی اس کی ماننے والے نہیں ہیں ۔
یہ تو محض ایسا شخص ہے جس نے اللہ پر جھوٹا بہتان لگایا ہے اور ہم بالکل اس پر ایمان لانے والے نہیں ہیں
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :36 ( الف ) یہ الفاظ صاف بتاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی ہستی کے یہ لوگ منکر نہ تھے ، ان کی بھی اصل گمراہی شرک ہی تھی ، دوسرے مقامات پر بھی قرآن مجید میں اس قوم کا یہی جرم بیان کیا گیا ہے ، ملاحظہ سورہ اعراف آیت ۷۰ ہود آیات ۵۳ ۔ ۵٤ حم السجدہ ، آیت ۱٤ ، الاحقاف ، آیات ۲۱ ، ۲۲ ۔