Surah

Information

Surah # 23 | Verses: 118 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 74 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
ثُمَّ اَرۡسَلۡنَا رُسُلَنَا تَتۡـرَا‌ ؕ كُلَّ مَا جَآءَ اُمَّةً رَّسُوۡلُهَا كَذَّبُوۡهُ‌ فَاَتۡبَـعۡنَا بَعۡـضَهُمۡ بَعۡـضًا وَّجَعَلۡنٰهُمۡ اَحَادِيۡثَ‌ ۚ فَبُـعۡدًا لِّـقَوۡمٍ لَّا يُؤۡمِنُوۡنَ‏ ﴿44﴾
پھر ہم نے لگاتار رسول بھیجے جب جب جس امت کے پاس اس کا رسول آیا اس نے جھٹلایا ، پس ہم نے ایک کو دوسرے کے پیچھے لگا دیا اور انہیں افسانہ بنا دیا ۔ ان لوگوں کو دوری ہے جو ایمان قبول نہیں کرتے ۔
ثم ارسلنا رسلنا تترا كلما جاء امة رسولها كذبوه فاتبعنا بعضهم بعضا و جعلنهم احاديث فبعدا لقوم لا يؤمنون
Then We sent Our messengers in succession. Every time there came to a nation its messenger, they denied him, so We made them follow one another [to destruction], and We made them narrations. So away with a people who do not believe.
Phir hum ney lagataar rasool bhejay jab jab jiss ummat kay pass uss ka rasool aaya uss ney jhutlaya pus hum ney aik ko doosray kay peechay laga diya aur unhen afsana bana diya. Unn logon ko doori ho jo eman qabool nahi kertay.
پھر ہم نے پے در پے اپنے پیغمبر بھیجے ، جب بھی کسی قوم کے پاس اس کا پیغمبر آتا تو وہ اسے جھٹلاتے ، چنانچہ ہم نے بھی ایک کے بعد ایک ( کو ہلاک کرنے ) کا سلسلہ باندھ دیا ، اور انہیں قصہ کہانیاں بنا ڈالا ۔ پھٹکار ہے ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے ۔
پھر ہم نے اپنے رسول بھیجے ایک پیچے دوسرا جب کسی امت کے پاس اس کا رسول آیا انہوں نے اسے جھٹلایا ( ف٦۸ ) تو ہم نے اگلوں سے پچھلے ملادیے ( ف٦۹ ) اور انھیں کہانیاں کر ڈالا ( ف۷۰ ) تو دور ہوں وہ لوگ کہ ایمان نہیں لاتے ،
پھر ہم نے پے درپے اپنے رسول بھیجے ۔ جس قوم کے پاس بھی اس کا رسول آیا ، اس نے اسے جھٹلایا ، اور ہم ایک کے بعد ایک قوم کو ہلاک کرتے چلے گئے حتی کہ ان کو بس افسانہ ہی بنا کر چھوڑا ۔ ۔ ۔ ۔ پھٹکار ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے! 38
پھر ہم نے پے در پے اپنے رسولوں کو بھیجا ۔ جب بھی کسی امت کے پاس اس کا رسول آتا وہ اسے جھٹلا دیتے تو ہم ( بھی ) ان میں سے بعض کو بعض کے پیچھے ( ہلاک در ہلاک ) کرتے چلے گئے اور ہم نے انہیں داستانیں بنا ڈالا ، پس ہلاکت ہو ان لوگوں کے لئے جو ایمان نہیں لاتے
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :38 یا باالفاظ دیگر پیغمبروں کی بات نہیں مانتے ۔