Surah

Information

Surah # 23 | Verses: 118 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 74 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
ثُمَّ اَرۡسَلۡنَا مُوۡسٰى وَاَخَاهُ هٰرُوۡنَ ۙ بِاٰيٰتِنَا وَسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍۙ‏ ﴿45﴾
پھر ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو اور اس کے بھائی ہارون ( علیہ السلام ) کو اپنی آیتوں اور کھلی دلیل کے ساتھ بھیجا ۔
ثم ارسلنا موسى و اخاه هرون بايتنا و سلطن مبين
Then We sent Moses and his brother Aaron with Our signs and a clear authority
Phir hum ney musa ( alh-e-salam ) ko aur uss kay bhai haroon ( alh-e-salam ) ko apni aayaton aur khulli daleel kay sath bheja.
پھر ہم نے موسیٰ اور ان کے بھائی ہارون کو اپنی نشانیوں اور واضح ثبوت کے ساتھ بھیجا
پھر ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی ہارون کو اپنی آیتوں اور روشن سند ( ف۷۱ ) کے ساتھ بھیجا ،
پھر ہم نے موسی ( علیہ السلام ) اور اس کے بھائی ہارون ( علیہ السلام ) کو اپنی نشانیوں اور کھلی سند 39 کے ساتھ بھیجا ۔ ۔ ۔ ۔
پھر ہم نے موسٰی ( علیہ السلام ) اور ان کے بھائی ہارون ( علیہ السلام ) کو اپنی نشانیاں اور روشن دلیل دے کر بھیجا
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :39 نشانیوں کے بعد کھلی سند سے مراد یا تو یہ ہے کہ ان نشانیوں کا ان کے ساتھ ہونا ہی اس بات کی کھلی سند تھا کہ وہ اللہ کے بھیجے ہوئے پیغمبر ہیں ۔ یا پھر نشانیوں سے مراد عصا کے سوا دوسرے وہ تمام معجزات ہیں جو مصر میں دکھائے گئے تھے ، اور کھلی سند سے مراد عصا ہے ، کیونکہ اس کے ذریعہ سے جو معجزے رونما ہوئے ان کے بعد تو یہ بات بالکل ہی واضح ہو گئی تھی کہ یہ دونوں بھائی مامور من اللہ ہیں ۔ ( تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد چہارم ، الزخرف حواشی 43 ۔ 44 ) ۔
دریا برد فرعون حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت ہارون علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے فرعون اور قوم فرعون کے پاس پوری دلیلوں کے ساتھ اور زبردست معجزوں کے ساتھ بھیجا لیکن انہوں نے بھی سابقہ کافروں کی طرح اپنے نبیوں کی تکذیب ومخالفت کی اور سابقہ کفار کی طرح یہی کہا کہ ہم اپنے جیسے انسانوں کی نبوت کے قائل نہیں ان کے دل بھی بالکل ان جیسے ہی ہوگئے بالآخر ایک ہی دن میں ایک ساتھ سب کو اللہ تعالیٰ نے دریا برد کردیا ۔ اس کے بعد حضرت موسیٰ علیہ السلام کو لوگوں کی ہدایت کے لئے تورات ملی ۔ دوبارہ مومنوں کے ہاتھوں کافر ہلاک کئے گئے جہاد کے احکام اترے اس طرح عام عذاب سے کوئی امت فرعون اور قوم فرعون یعنی قبطیوں کے بعد ہلاک نہیں ہوئی ۔ ایک اور آیت میں فرمان ہے گذشتہ امتوں کی ہلاکت کے بعد ہم نے موسیٰ علیہ السلام کو کتاب عنائت فرمائی جو لوگوں کے لئے بصیرت ہدایت اور رحمت تھی ۔ تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔