Surah

Information

Surah # 23 | Verses: 118 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 74 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اِلٰى فِرۡعَوۡنَ وَمَلَا۟ٮِٕهٖ فَاسۡتَكۡبَرُوۡا وَكَانُوۡا قَوۡمًا عٰلِيۡنَ‌ ۚ‏ ﴿46﴾
فرعون اور اس کے لشکروں کی طرف ، پس انہوں نے تکبر کیا اور تھے ہی وہ سرکش لوگ ۔
الى فرعون و ملاىه فاستكبروا و كانوا قوما عالين
To Pharaoh and his establishment, but they were arrogant and were a haughty people.
Firaon aur uss kay lashkaron ki taraf pus unhon ney takabbur kiya aur thay hi woh sirkash log.
فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس تو انہوں نے گھمنڈ کا مظاہرہ کیا ، اور وہ بڑے تکبر والے لوگ تھے ۔
فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف تو انہوں نے غرور کیا ( ف۷۲ ) اور وہ لوگ غلبہ پائے ہوئے تھے ، ( ف۷۳ )
فرعون اور اس کے اعیان سلطنت کی طرف بھیجا ۔ مگر انہوں نے تکبر کیا اور بڑی دوں کی لی ۔ 40
فرعون اور اس ( کی قوم ) کے سرداروں کی طرف تو انہوں نے بھی تکبّر و رعونت سے کام لیا اور وہ بھی ( بڑے ) ظالم و سرکش لوگ تھے
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :40 اصل میں وَکَانُوْا قَوْماً عٓالِیْنَ کے الفاظ ہیں ، جن کے دو مطلب ہو سکتے ہیں ۔ ایک یہ کہ وہ بڑے گھمنڈی ، ظالم اور دراز دست تھے ۔ دوسرے یہ کہ وہ بڑے اونچے بنے اور انہوں نے بڑی دوں کی لی ۔