Surah

Information

Surah # 23 | Verses: 118 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 74 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
بَلۡ قُلُوۡبُهُمۡ فِىۡ غَمۡرَةٍ مِّنۡ هٰذَا وَلَهُمۡ اَعۡمَالٌ مِّنۡ دُوۡنِ ذٰلِكَ هُمۡ لَهَا عٰمِلُوۡنَ‏ ﴿63﴾
بلکہ ان کے دل اس طرف سے غفلت میں ہیں اور ان کے لئے اس کے سوا بھی بہت سے اعمال ہیں جنہیں وہ کرنے والے ہیں ۔
بل قلوبهم في غمرة من هذا و لهم اعمال من دون ذلك هم لها عملون
But their hearts are covered with confusion over this, and they have [evil] deeds besides disbelief which they are doing,
Bulkay inn kay dil iss taraf say ghaflat mein hain aur inn kay liye iss kay siwa bhi boht say aemaal hain jinehn woh kerney walay hain.
لیکن ان کے دل اس بات سے غفلت میں ڈوبے ہوئے ہیں ، اور اس کے علاوہ ان کی اور بھی کارستانیاں ہیں جو وہ کرتے رہتے ہیں ۔ ( ٢٣ )
بلکہ ان کے دل اس سے ( ف۹۹ ) غفلت میں ہیں اور ان کے کام ان کاموں سے جدا ہیں ( ف۱۰۰ ) جنہیں وہ کررہے ہیں ،
مگر یہ لوگ اس معاملے سے بے خبر ہیں ۔ 58 اور ان کے اعمال بھی اس طریقے سے ﴿جس کا اوپر ذکر کیا گیا ہے﴾ مختلف ہیں ۔ وہ اپنے یہ کرتوت کیے چلے جائیں گے
بلکہ ان کے دل اس ( قرآن کے پیغام ) سے غفلت میں ( پڑے ) ہیں اور اس کے سوا ( بھی ) ان کے کئی اور ( برے ) اعمال ہیں جن پر وہ عمل پیرا ہیں
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :58 یعنی اس امر سے کہ جو کچھ وہ کر رہے ہیں ، کہہ رہے ہیں اور سوچ رہے ہیں ، یہ سب کچھ کہیں درج ہو رہا ہے ، اور کبھی اس کا حساب ہونے والا ہے ۔