Surah

Information

Surah # 23 | Verses: 118 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 74 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَاِنَّ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ عَنِ الصِّرَاطِ لَـنٰكِبُوۡنَ‏ ﴿74﴾
بیشک جو لوگ آخرت پر یقین نہیں رکھتے وہ سیدھے راستے سے مڑ جانے والے ہیں ۔
و ان الذين لا يؤمنون بالاخرة عن الصراط لنكبون
But indeed, those who do not believe in the Hereafter are deviating from the path.
Be-shak jo log aakhirat per yaqeen nahi rakhtay woh seedhay rastay say murr janey walay hain.
اور جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ، وہ راستے سے بالکل ہٹے ہوئے ہیں ۔
اور بیشک جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ضرور سیدھی راہ سے ( ف۱۲۲ ) کترائے ہوئے ہیں ،
مگر جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے وہ راہ راست سے ہٹ کر چلنا چاہتے ہیں ۔ 71
اور بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ( وہ ) ضرور ( سیدھی ) راہ سے کترائے رہتے ہیں
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :71 یعنی آخرت کے انکار نے ان کو غیر ذمہ دار ، اور احساس ذمہ داری کے فقدان نے ان کو بے فکر بنا کر رکھ دیا ہے ۔ جب وہ سرے سے یہی نہیں سمجھتے کہ ان کی اس زندگی کا کوئی مآل اور نتیجہ بھی ہے اور کسی کے سامنے اپنے اس پورے کارنامہ حیات کا حساب بھی دنیا ہے ، تو پھر انہیں اس کی کیا فکر ہو سکتی ہے کہ حق کیا ہے اور باطل کیا ۔ جانوروں کی طرح ان کی بھی غایت مقصود بس یہ ہے کہ ضروریات نفس و جسم خوب اچھی طرح پوری ہوتی رہیں ۔ یہ مقصود حاصل ہو تو پھر حق و باطل کی بحث ان کے لیے محض لایعنی ہے ۔ اور اس مقصد کے حصول میں کوئی خرابی رونما ہو جائے تو زیادہ سے زیادہ وہ جو کچھ سوچیں گے وہ صرف یہ کہ اس خرابی کا سبب کیا ہے اور اسے کس طرح دور کیا جا سکتا ہے ۔ راہ راست اس ذہنیت کے لوگ نہ چاہ سکتے ہیں نہ پا سکتے ہیں ۔