Surah

Information

Surah # 23 | Verses: 118 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 74 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
بَلۡ اَتَيۡنٰهُمۡ بِالۡحَـقِّ وَاِنَّهُمۡ لَكٰذِبُوۡنَ‏ ﴿90﴾
حق یہ ہے کہ ہم نے انہیں حق پہنچا دیا ہے اور یہ بیشک جھوٹے ہیں ۔
بل اتينهم بالحق و انهم لكذبون
Rather, We have brought them the truth, and indeed they are liars.
Haq yeh hai kay hum ney unhen haq phoncha diya hai aur yeh be-shak jhootay hain.
نہیں ( یہ افسانے نہیں ) بلکہ ہم نے انہیں حق بات پہنچائی ہے ، اور یہ لوگ یقینا جھوٹے ہیں ۔
بلکہ ہم ان کے پاس حق لائے ( ف۱٤۲ ) اور وہ بیشک جھوٹے ہیں ( ف۱٤۳ )
جو امر حق ہے وہ ہم ان کے سامنے لے آئے ہیں ، اور کوئی شک نہیں کہ یہ لوگ جھوٹے ہیں ۔ 83
بلکہ ہم نے انہیں حق پہنچا دیا اور بیشک وہ جھوٹے ہیں
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :83 یعنی اپنے اس عقل میں جھوٹے کہ اللہ کے سوا کسی اور کو بھی الوہیت ( خدائی کی صفات ، اختیارات اور حقوق ، یا ان میں سے کوئی حصہ ) حاصل ہے ۔ اور اپنے اس قول میں جھوٹے کہ زندگی بعد موت ممکن نہیں ہے ۔ ان کا جھوٹ ان کے اپنے اعترافات سے ثابت ہے ۔ ایک طرف یہ ماننا کہ زمین و آسمان کا مالک اور کائنات کی ہر چیز کا مختار اللہ ہے ، اور دوسری طرف یہ کہنا کہ خدائی تنہا اسی کی نہیں ہے بلکہ دوسروں کا بھی ( جو لامحالہ اس کے مملوک ہی ہوں گے ) اس میں کوئی حصہ ہے ، یہ دونوں باتیں صریح طور پر ایک دوسرے سے متناقض ہیں ۔ اسی طرح ایک طرف یہ کہنا کہ ہم کو اور اس عظیم الشان کائنات کو خدا نے پیدا کیا ہے ، اور دوسری طرف یہ کہنا کہ خدا اپنی ہی پیدا کردہ مخلوق کو دوبارہ پیدا نہیں کر سکتا ، صریحاً خلاف عقل ہے ۔ لہٰذا ان کی اپنی مانی ہوئی صداقتوں سے یہ ثابت ہے کہ شرک اور انکار آخرت ، دونوں ہی جھوٹے عقیدے ہیں جو انھوں نے اختیار کر رکھے ہیں ۔