Surah

Information

Surah # 23 | Verses: 118 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 74 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
عٰلِمِ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ فَتَعٰلٰى عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ‏ ﴿92﴾
وہ غائب حاضر کا جاننے والا ہے اور جو شرک یہ کرتے ہیں اس سے بالا تر ہے ۔
علم الغيب و الشهادة فتعلى عما يشركون
[He is] Knower of the unseen and the witnessed, so high is He above what they associate [with Him].
Woh ghaeeb hazir ka jannay wala hai aur jo shirk yeh kertay hain uss say bala tar hai.
وہ اللہ جسے تمام چھپی اور کھلی باتوں کا مکمل علم ہے ۔ لہذا وہ ان کے شرک سے بہت بلند و بالا ہے ۔
جاننے والا ہر نہاں و عیاں کا تو اسے بلندی ہے ان کے شرک سے ،
کھلے اور چھپے کا جاننے والا ، 86 وہ بالاتر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ تجویز کر رہے ہیں ۔ ؏ 5
۔ ( وہ ) پوشیدہ اور آشکار ( سب چیزوں ) کا جاننے والا ہے سو وہ ان چیزوں سے بلند و برتر ہے جنہیں یہ شریک ٹھہراتے ہیں
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :86 اس میں ایک لطیف اشارہ ہے اس خاص قسم کے شرک کی طرف جس نے پہلے شفاعت کے مشرکانہ عقیدے کی ، اور پھر غیر اللہ کے لیے علم غیب ( علم ماکان و ما یکون ) کے اثبات کی شکل اختیار کر لی ۔ یہ آیت اس شرک کے دونوں پہلوؤں کی تردید کر دیتی ہے ۔ ( تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد سوم ، طٰہٰ ، حواشی 85 ۔ 86 ۔ الانبیاء حاشیہ 27 ) ۔