Surah

Information

Surah # 23 | Verses: 118 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 74 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اِنَّهٗ كَانَ فَرِيۡقٌ مِّنۡ عِبَادِىۡ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاغۡفِرۡ لَـنَا وَارۡحَمۡنَا وَاَنۡتَ خَيۡرُ الرّٰحِمِيۡنَ‌‌ۖ‌ۚ‏ ﴿109﴾
میرے بندوں کی ایک جماعت تھی جو برابر یہی کہتی رہی کہ اے ہمارے پروردگار! ہم ایمان لا چکے ہیں تو ہمیں بخش اور ہم پر رحم فرما تو سب مہربانوں سے زیادہ مہربان ہے ۔
انه كان فريق من عبادي يقولون ربنا امنا فاغفر لنا و ارحمنا و انت خير الرحمين
Indeed, there was a party of My servants who said, 'Our Lord, we have believed, so forgive us and have mercy upon us, and You are the best of the merciful.'
Meray bando ki aik jamat thi jo barbar yehi kehti rahi kay aey humaray perwerdigar! Hum eman laa chukay hain tum humen bakhsh aur hum per reham farma to sab meharbano say ziyada meharbaan hai.
میرے بندوں میں سے ایک جماعت یہ دعا کرتی تھی کہ : اے ہمارے پروردگار ! ہم ایمان لے آئے ہیں ، پس ہمیں بخش دیجیے ، اور ہم پر رحم فرمایے ، اور آپ سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم فرمانے والے ہیں ۔
بیشک میرے بندوں کا ایک گروہ کہتا تھا اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے تو ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے ،
تم وہی لوگ تو ہو کہ میرے کچھ بندے جب کہتے تھے کہ اے ہمارے پروردگار ، ہم ایمان لائے ، ہمیں معاف کر دے ، ہم پر رحم کر ، تو سب رحیموں سے اچھا رحیم ہے ،
بیشک میرے بندوں میں سے ایک طبقہ ایسا بھی تھا جو ( میرے حضور ) عرض کیا کرتے تھے: اے ہمارے رب! ہم ایمان لے آئے ہیں پس تو ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما اور تو ( ہی ) سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے