Surah

Information

Surah # 23 | Verses: 118 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 74 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
فَاتَّخَذۡتُمُوۡهُمۡ سِخۡرِيًّا حَتّٰٓى اَنۡسَوۡكُمۡ ذِكۡرِىۡ وَكُنۡتُمۡ مِّنۡهُمۡ تَضۡحَكُوۡنَ‏ ﴿110﴾
۔ ( لیکن ) تم انہیں مذاق میں ہی اڑاتے رہے یہاں تک کہ ( اس مشغلے نے ) تم کو میری یاد ( بھی ) بھلا دی اور تم ان سے مذاق ہی کرتے رہے ۔
فاتخذتموهم سخريا حتى انسوكم ذكري و كنتم منهم تضحكون
But you took them in mockery to the point that they made you forget My remembrance, and you used to laugh at them.
( lekin ) tum enhen mazaq mein hi uratay rahey yahan tak kay ( iss mashghalay ney ) tum ko meri yaad ( bhi ) bhula di aur tum inn say mazaq hi kertay rahey.
تو تم نے ان لوگوں کا مذاق بنایا تھا ۔ یہاں تک کہ ان ہی ( کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ) نے تمہیں میری یاد تک سے غافل کردیا ، اور تم ان کی ہنسی اڑاتے رہے ۔ ( ٣٣ )
تو تم نے انھیں ٹھٹھا بنالیا ( ف۱٦۹ ) یہاں تک کہ انھیں بنانے کے شغل میں ( ف۱۷۰ ) میری یاد بھول گئے اور تم ان سے ہنسا کرتے ،
تو تم نے ان کا مذاق بنا لیا ۔ یہاں تک کہ ان کی ضد نے تمہیں یہ بھی بھلا دیا کہ میں بھی کوئی ہوں ، اور تم ان پر ہنستے رہے ۔
تو تم ان کا تمسخر کیا کرتے تھے یہاں تک کہ انہوں نے تمہیں میری یاد بھی بھلا دی اور تم ( صرف ) ان کی تضحیک ہی کرتے رہتے تھے