Surah

Information

Surah # 23 | Verses: 118 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 74 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اِنِّىۡ جَزَيۡتُهُمُ الۡيَوۡمَ بِمَا صَبَرُوۡۤا ۙ اَنَّهُمۡ هُمُ الۡفَآٮِٕزُوۡنَ‏ ﴿111﴾
میں نے آج انہیں ان کے اس صبر کا بدلہ دے دیا ہے کہ وہ خاطر خواہ اپنی مراد کو پہنچ چکے ہیں ۔
اني جزيتهم اليوم بما صبروا انهم هم الفاىزون
Indeed, I have rewarded them this Day for their patient endurance - that they are the attainers [of success]."
Mein ney aaj enhen inn kay uss sabar ka badla dey diya hai kay woh khatir khua apni murad ko phonch chukay hain.
انہوں نے جس طرح صبر سے کام لیا تھا ، آج میں نے انہیں اس کا یہ بدلہ دیا ہے کہ انہوں نے اپنی مراد پالی ہے ۔
بیشک آج میں نے ان کے صبر کا انھیں یہ بدلہ دیا کہ وہی کامیاب ہیں ،
آج ان کے اس صبر کا میں نے یہ پھل دیا ہے کہ وہی کامیاب ہیں ۔ ” 99
بیشک آج میں نے انہیں ان کے صبر کا جو وہ کرتے رہے ( یہ ) صلہ عطا فرمایا ہے کہ وہ کامیاب ہو گئے ہیں
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :99 پھر اسی مضمون کا اعادہ ہے کہ فلاح کا مستحق کون ہے اور خسران کا مستحق کون ۔