Surah

Information

Surah ID #23
Total Verses 118 Ayaat
Rukus 6
Sajdah 0
Actual Order #74
Classification Makkan
Revelation Location & Period Late Makkah phase (620 - 622 AD)
Surah 23: Al-Mu'minoon Ayat #114
قٰلَ اِنۡ لَّبِثۡـتُمۡ اِلَّا قَلِيۡلًا لَّوۡ اَنَّكُمۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿114﴾
He will say, "You stayed not but a little - if only you had known.
اللہ تعالٰی فرمائے گا فی الواقع تم وہاں بہت ہی کم رہے ہو اے کاش! تم اسے پہلے ہی سےجان لیتے؟

More translations & tafseer

قل ان لبثتم الا قليلا لو انكم كنتم تعلمون
He will say, "You stayed not but a little - if only you had known.
Allah Taalaa farmaye ga fil-waqey tum wahan boht hi kum rahey ho aey kaash! Tum issay pehaly hi say jaan letay?
اللہ فرماۓ گا : تم تھوڑی مدت سے زیادہ نہیں رہے ۔ کیا خوب ہوتا اگر یہ بات تم نے ( اس وقت ) سمجھ لی ہوتی ( ٣٥ )
فرمایا تم نہ ٹھہرے مگر تھوڑا ( ف۱۷۵ ) اگر تمہیں علم ہوتا ،
” ارشاد ہو گا ” تھوڑی ہی دیر ٹھہرے ہونا ۔ کاش تم نے یہ اس وقت جانا ہوتا ۔ 101
ارشاد ہوگا: تم ( وہاں ) نہیں ٹھہرے مگر بہت ہی تھوڑا عرصہ ، کاش! تم ( یہ بات وہیں ) جانتے ہوتے
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :101 یعنی دنیا میں ہمارے نبی تم کو بتاتے رہے کہ یہ دنیا کی زندگی محض امتحان کی چند گنی چنی ساعتیں ہیں ، ان ہی کو اصل زندگی اور بس ایک ہی زندگی نہ سمجھ بیٹھو ۔ اصل زندگی آخرت کی زندگی ہے جہاں تمہیں ہمیشہ رہنا ہے ۔ یہاں کے وقتی فائدوں اور عارضی لذتوں کی خاطر وہ کام نہ کرو جو آخرت کی ابدی زندگی میں تمہارے مستقبل کو برباد کر دینے والے ہوں ۔ مگر اس وقت تم نے ان کی بات سنی ان سنی کر دی ۔ تم اس عالم آخرت کا انکار کرتے رہے ۔ تم نے زندگی بعد موت کو ایک من گھڑت افسانہ سمجھا ۔ تم اپنے اس خیال پر بضد رہے کہ جینا اور مرنا جو کچھ ہے بس اسی دنیا میں ہے ، اور جو کچھ مزے لوٹنے ہیں یہیں لوٹ لینے چاہئیں ۔ اب پچھتانے سے کیا ہوتا ہے ۔ ہوش آنے کا وقت تو وہ تھا جب تم دنیا کی چند روزہ زندگی کے لطف پر یہاں کی ابدی زندگی کے فائدوں کو قربان کر رہے تھے ۔