Surah

Information

Surah # 23 | Verses: 118 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 74 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
فَتَعٰلَى اللّٰهُ الۡمَلِكُ الۡحَـقُّ‌ ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ‌ۚ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡـكَرِيۡمِ‏ ﴿116﴾
اللہ تعالٰی سچا بادشاہ ہے وہ بڑی بلندی والا ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہی بزرگ عرش کا مالک ہے ۔
فتعلى الله الملك الحق لا اله الا هو رب العرش الكريم
So exalted is Allah , the Sovereign, the Truth; there is no deity except Him, Lord of the Noble Throne.
Allah Taalaa sacha badshah hai woh bari bulandi wala hai uss ka siwa koi mabood nahi wohi buzurg arsh ka malik hai.
غرض بہت اونچی شان ہے اللہ کی جو صحیح معنی میں بادشاہ ہے ۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ عزت والے عرش کا مالک ہے ۔
تو بہت بلندی والا ہے اللہ سچا بادشاہ کوئی معبود نہیں سوا اس کے عزت والے عرش کا مالک ،
پس بالا و برتر ہے 103 اللہ ، بادشاہ حقیقی ، کوئی خدا اس کے سوا نہیں ، مالک ہے عرش بزرگ کا ۔
پس اللہ جو بادشاہِ حقیقی ہے بلند و برتر ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، بزرگی اور عزت والے عرش ( اقتدار ) کا ( وہی ) مالک ہے
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :103 یعنی بالا و برتر ہے اس سے کہ فعل عبث کا ارتکاب اس سے ہو ، اور بالا و برتر ہے اس سے کہ اس کے بندے اور مملوک اس کی خدائی میں اس کے شریک ہوں ۔