Surah

Information

Surah # 24 | Verses: 64 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 102 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّيۡطٰنِ‌ ؕ وَمَنۡ يَّتَّبِعۡ خُطُوٰتِ الشَّيۡطٰنِ فَاِنَّهٗ يَاۡمُرُ بِالۡـفَحۡشَآءِ وَالۡمُنۡكَرِ‌ ؕ وَلَوۡلَا فَضۡلُ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ وَرَحۡمَتُهٗ مَا زَكٰى مِنۡكُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ اَبَدًا وَّلٰـكِنَّ اللّٰهَ يُزَكِّىۡ مَنۡ يَّشَآءُ‌ ؕ وَاللّٰهُ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ‏ ﴿21﴾
ایمان والو! شیطان کے قدم بقدم نہ چلو ۔ جو شخص شیطانی قدموں کی پیروی کرے تو وہ تو بے حیائی اور برے کاموں کا ہی حکم کرے گا اور اگر اللہ تعالٰی کا فضل و کرم تم پر نہ ہوتا تو تم میں سے کوئی بھی کبھی بھی پاک صاف نہ ہوتا ۔ لیکن اللہ تعالٰی جسے پاک کرنا چاہے ، کر دیتا ہے اور اللہ سب سننے والا سب جاننے والا ہے ۔
يايها الذين امنوا لا تتبعوا خطوت الشيطن و من يتبع خطوت الشيطن فانه يامر بالفحشاء و المنكر و لو لا فضل الله عليكم و رحمته ما زكى منكم من احد ابدا و لكن الله يزكي من يشاء و الله سميع عليم
O you who have believed, do not follow the footsteps of Satan. And whoever follows the footsteps of Satan - indeed, he enjoins immorality and wrongdoing. And if not for the favor of Allah upon you and His mercy, not one of you would have been pure, ever, but Allah purifies whom He wills, and Allah is Hearing and Knowing.
eman walo! Shetan kay qadam-ba-qadam na chalo. Jo shaks shetani qadmon ki pairwee keray to woh to bey hayaee aur buray kaamon ka hi hukum keray ga. Aur agar Allah Taalaa ka fazal-o-karam tum per na hota to tum mein say koi bhi kabhi bhi pak saaf na hota. Lekin Allah Taalaa jissay pak kerna chahaye ker deta hai aur Allah sab sunnay wala sab jannay wala hai.
اے ایمان والو ! تم شیطان کے پیچھے نہ چلو ، اور اگر کوئی شخص شیطان کے پیچھے چلے ، تو شیطان تو ہمیشہ بے حیائی اور بدی کی تلقین کرے گا ۔ اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور رحمت نہ ہوتی تو تم میں سے کوئی بھی کبھی پاک صاف نہ ہوتا ، لیکن اللہ جس کو چاہتا ہے پاک صاف کردیتا ہے ۔ اور اللہ ہر بات سنتا ، ہر چیز جانتا ہے ۔
تو تم اس کا مزہ چکھتے ( ف۳۰ ) اے ایمان والو! شیطان کے قدموں پر نہ چلو ، اور جو شیطان کے قدموں پر چلے تو وہ تو بےحیائی اور بری ہی بات بتائے گا ( ف۳۱ ) اور اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی تو تم میں کوئی بھی کبھی ستھرا نہ ہوسکتا ( ف۳۲ ) ہاں اللہ ستھرا کردیتا ہے جسے چاہے ( ف۳۳ ) اور اللہ سنتا جانتا ہے ،
اے لوگو جو ایمان لائےہو ، شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو ۔ اس کی پیروی کوئی کرے گا تو وہ تو اسے فحش اور بدی ہی کا حکم دے گا ۔ اگر اللہ کا فضل اور اس کا رحم و کرم تم پر نہ ہوتا تو تم میں سے کو ئی شخص پاک نہ ہو سکتا ۔ 18 مگر اللہ ہی جسے چاہتا ہے پاک کر دیتا ہے ، اور اللہ سننے والا اور جاننے والا ہے ۔ 19
اے ایمان والو! شیطان کے راستوں پر نہ چلو ، اور جو شخص شیطان کے نقوشِ قدم پر چلتا ہے تو وہ یقیناً بے حیائی اور برے کاموں ( کے فروغ ) کا حکم دیتا ہے ، اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم میں سے کوئی شخص بھی کبھی ( اس گناہِ تہمت کے داغ سے ) پاک نہ ہو سکتا لیکن اللہ جسے چاہتا ہے پاک فرما دیتا ہے ، اور اللہ خوب سننے والا جاننے والا ہے
سورة النُّوْر حاشیہ نمبر :18 یعنی شیطان تو تمہیں برائی کی نجاستوں میں آلودہ کرنے کے لیے اس طرح تلا بیٹھا ہے کہ اگر اللہ اپنے فضل و کرم سے تم کو نیک و بد کی تمیز نہ سمجھائے اور تم کو اصلاح کی تعلیم و توفیق سے نہ نوازے تو تم میں سے کوئی شخص بھی اپنے بل بوتے پر پاک نہ ہو سکے ۔ سورة النُّوْر حاشیہ نمبر :19 یعنی اللہ کی یہ مشیت کہ وہ کسے پاکیزگی بخشے ، اندھا دھند نہیں ہے بلکہ علم کی بنا پر ہے ۔ اللہ جانتا ہے کہ کس میں بھلائی کی طلب موجود اور کون برائی کی رغبت رکھتا ہے ۔ ہر شخص اپنی خلوتوں میں جو باتیں کرتا ہے انہیں اللہ سن رہا ہوتا ہے ۔ ہر شخص اپنے دل میں بھی جو کچھ سوچا کرتا ہے ، اللہ اس سے بے خبر نہیں رہتا ۔ اسی براہ راست علم کی بنا پر اللہ فیصلہ کرتا ہے کہ کسے پاکیزگی بخشے اور کسے نہ بخشے ۔