Surah

Information

Surah # 24 | Verses: 64 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 102 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
لَـيۡسَ عَلَيۡكُمۡ جُنَاحٌ اَنۡ تَدۡخُلُوۡا بُيُوۡتًا غَيۡرَ مَسۡكُوۡنَةٍ فِيۡهَا مَتَاعٌ لَّـكُمۡ‌ ؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ مَا تُبۡدُوۡنَ وَمَا تَكۡتُمُوۡنَ‏ ﴿29﴾
ہاں غیر آباد گھروں میں جہاں تمہارا کوئی فائدہ یا اسباب ہو جانے میں تم پر کوئی گناہ نہیں ۔ تم جو کچھ بھی ظاہر کرتے ہو اور جو چھپاتے ہو اللہ تعالٰی سب کچھ جانتا ہے ۔
ليس عليكم جناح ان تدخلوا بيوتا غير مسكونة فيها متاع لكم و الله يعلم ما تبدون و ما تكتمون
There is no blame upon you for entering houses not inhabited in which there is convenience for you. And Allah knows what you reveal and what you conceal.
Haan ghair abad gharon mein jahan tumhara koi faeeda ya asbaab ho janey mein tum per koi gunah nahi. Tum jo kuch bhi zahir kertay ho aur jo chupatay ho Allah Taalaa sab kuch janta hai.
تمہارے لیے اس میں کوئی گناہ نہیں ہے کہ تم ایسے گھروں میں ( اجازت لیے بغیر ) داخل ہو جن میں کوئی رہتا نہ ہو ، اور ان سے تمہیں فائدہ اٹھانے کا حق ہو ۔ ( ١٧ ) اور تم جو کام علانیہ کرتے ہو ، اور جو چھپ کر کرتے ہو ، اللہ ان سب کو جانتا ہے ۔
اس میں تم پر کچھ گناہ نہیں کہ ان گھروں میں جاؤ جو خاص کسی کی سکونت کے نہیں ( ف۵۳ ) اور ان کے برتنے کا تمہیں اختیار ہے ، اور اللہ جانتا ہے جو تم ظاہر کرتے ہو ، اور جو تم چھپاتے ہو ،
البتہ تمہارے لیے اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ ایسے گھروں میں داخل ہو جاؤ جو کسی کے رہنے کی جگہ نہ ہوں اور جن میں تمہارے فائدے ﴿یا کام﴾ کی کوئی چیز ہو ، 28 تم جو کچھ ظاہر کرتے ہو اور جو کچھ چھپاتے ہو سب کی اللہ کو خبر ہے ۔
اس میں تم پر گناہ نہیں کہ تم ان مکانات ( و عمارات ) میں جو کسی کی مستقل رہائش گاہ نہیں ہیں ( مثلاً ہوٹل ، سرائے اور مسافر خانے وغیرہ میں بغیر اجازت کے ) چلے جاؤ ( کہ ) ان میں تمہیں فائدہ اٹھانے کا حق ( حاصل ) ہے ، اور اللہ ان ( سب باتوں ) کو جانتا ہے جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو تم چھپاتے ہو
سورة النُّوْر حاشیہ نمبر :28 اس سے مراد ہیں ہوٹل ، سرائے ، مہمان خانے ، دوکانیں ، مسافر خانے وغیرہ جہاں لوگوں کے لیے داخلہ کی اجازت ہو ۔