Surah

Information

Surah # 24 | Verses: 64 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 102 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَلَقَدۡ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكُمۡ اٰيٰتٍ مُّبَيِّنٰتٍ وَّمَثَلًا مِّنَ الَّذِيۡنَ خَلَوۡا مِنۡ قَبۡلِكُمۡ وَمَوۡعِظَةً لِّـلۡمُتَّقِيۡنَ‏ ﴿34﴾
ہم نے تمہاری طرف کھلی اور روشن آیتیں اتار دی ہیں اور ان لوگوں کی کہاوتیں جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ۔
و لقد انزلنا اليكم ايت مبينت و مثلا من الذين خلوا من قبلكم و موعظة للمتقين
And We have certainly sent down to you distinct verses and examples from those who passed on before you and an admonition for those who fear Allah .
Hum ney tumhari taraf khulli aur roshan aayaten utar di hain aur unn logon ki kahwaten jo tum say pehlay guzar chukay hain aur perhezgaron kay liye naseehat.
اور ہم نے وہ آیتیں بھی اتار کر تم تک پہنچا دی ہیں جو ہر بات کو واضح کرنے والی ہیں اور ان لوگوں کی مثالیں بھی جو تم سے پہلے گذر چکے ہیں ، اور وہ نصیحت بھی جو اللہ سے ڈرنے والوں کے لیے کارآمد ہے ۔
اور بیشک ہم نے اتاریں تمہاری طرف روشن آیتیں ( ف۷۷ ) اور کچھ ان لوگوں کا بیان جو تم سے پہلے ہو گزرے اور ڈر والوں کے لیے نصیحت ،
ہم نے صاف صاف ہدایت دینے والی آیات تمہارے پاس بھیج دی ہیں ، اور ان قوموں کی عبرتناک مثالیں بھی ہم تمہارے سامنے پیش کر چکے ہیں جو تم سے پہلے ہو گزری ہیں ، اور وہ نصیحتیں ہم نے کر دی ہیں جو ڈرنے والوں کے لیے ہوتی ہیں ۔ 60 ؏4
اور بیشک ہم نے تمہاری طرف واضح اور روشن آیتیں نازل فرمائی ہیں اور کچھ ان لوگوں کی مثالیں ( یعنی قصۂ عائشہ کی طرح قصۂ مریم اور قصۂ یوسف ) جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں اور ( یہ ) پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے