Surah

Information

Surah # 24 | Verses: 64 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 102 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
يُقَلِّبُ اللّٰهُ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ‌ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَعِبۡرَةً لِّاُولِى الۡاَبۡصَارِ‏ ﴿44﴾
اللہ تعالٰی ہی دن اور رات کو ردو بدل کرتا رہتا ہے آنکھوں والوں کے لئے تو اس میں یقیناً بڑی بڑی عبرتیں ہیں ۔
يقلب الله اليل و النهار ان في ذلك لعبرة لاولي الابصار
Allah alternates the night and the day. Indeed in that is a lesson for those who have vision.
Allah Taalaa hi din aur raat ko rad-o-badal kerta rehta hai aankhon walon kay liye to iss mein yaqeenan bari bari ibraten hain.
وہی اللہ رات اور دن کا الٹ پھیر کرتا ہے ۔ یقینا ان سب باتوں میں ان لوگوں کے لیے نصیحت کا سامان ہے جن کے پاس دیکھنے والی آنکھیں ہیں ۔
اللہ بدلی کرتا ہے رات اور دن کی ( ف۱۰۳ ) بیشک اس میں سمجھنے کا مقام ہے نگاہ والوں کو ،
رات اور دن کا الٹ پھیر وہی کر رہا ہے ۔ اس میں ایک سبق ہے آنکھوں والوں کے لیے ۔
اور اللہ رات اور دن کو ( ایک دوسرے کے اوپر ) پلٹتا رہتا ہے ، اور بیشک اس میں عقل و بصیرت والوں کے لئے ( بڑی ) رہنمائی ہے