Surah

Information

Surah # 24 | Verses: 64 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 102 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَاللّٰهُ خَلَقَ كُلَّ دَآبَّةٍ مِّنۡ مَّآءٍ ‌ۚفَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّمۡشِىۡ عَلٰى بَطۡنِهٖ‌ۚ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّمۡشِىۡ عَلٰى رِجۡلَيۡنِ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّمۡشِىۡ عَلٰٓى اَرۡبَعٍ‌ؕ يَخۡلُقُ اللّٰهُ مَا يَشَآءُ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏ ﴿45﴾
تمام کے تمام چلنے پھرنے والے جانداروں کو اللہ تعالٰی ہی نے پانی سے پیدا کیا ہے ان میں سے بعض تو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں بعض دو پاؤں پر چلتے ہیں ، بعض چارپاؤں پر چلتے ہیں اللہ تعالٰی جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے بیشک اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔
و الله خلق كل دابة من ماء فمنهم من يمشي على بطنه و منهم من يمشي على رجلين و منهم من يمشي على اربع يخلق الله ما يشاء ان الله على كل شيء قدير
Allah has created every [living] creature from water. And of them are those that move on their bellies, and of them are those that walk on two legs, and of them are those that walk on four. Allah creates what He wills. Indeed, Allah is over all things competent.
Tamam kay tamam chalney phirney walay jaandaaron ko Allah Taalaa hi ney pani say peda kiya hai inn mein say baaz to apnay pet kay bal chaltay hain baaz do paon per chaltay hain. Baaz char paon per chaltay hain Allah Taalaa jo chahata hai peda kerta hai. Be-shak Allah Taalaa her cheez per qadir hai.
اور اللہ نے زمین پر چلنے والے ہر جاندار کو پانی سے پیدا کیا ہے ۔ پھر ان میں سے کچھ وہ ہیں جو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں ، کچھ وہ ہیں جو دو پاؤں پر چلتے ہیں ، اور کچھ وہ ہیں جو چار ( پاؤں ) پر چلتے ہیں ۔ اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ۔ یقینا اللہ ہر بات پر قدرت رکھتا ہے ۔
اور اللہ نے زمین پر ہر چلنے والا پانی سے بنایا ( ف۱۰٤ ) تو ان میں کوئی اپنے پیٹ پر چلتا ہے ( ف۱۰۵ ) اور ان میں کوئی دو پاؤں پر چلتا ہے ( ف۱۰٦ ) اور ان میں کوئی چار پاؤں پر چلتا ہے ( ف۱۰۷ ) اللہ بناتا ہے جو چاہے ، بیشک اللہ سب کچھ کرسکتا ہے ،
اور اللہ نے ہر جاندار ایک طرح کے پانی سے پیدا کیا ، کوئی پیٹ کے بل چل رہا ہے تو کوئی دو ٹانگوں پر اور کوئی چار ٹانگوں پر جو کچھ وہ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ، وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
اور اللہ نے ہر چلنے پھرنے والے ( جاندار ) کی پیدائش ( کی کیمیائی ابتداء ) پانی سے فرمائی ، پھر ان میں سے بعض وہ ہوئے جو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں اور ان میں سے بعض وہ ہوئے جو دو پاؤں پر چلتے ہیں ، اور ان میں سے بعض وہ ہوئے جو چار ( پیروں ) پر چلتے ہیں ، اللہ جو چاہتا ہے پیدا فرماتا رہتا ہے ، بیشک اللہ ہر چیز پر بڑا قادر ہے
ایک ہی پانی اور مختلف اجناس کی پیدائش اللہ تعالیٰ اپنی کامل قدرت اور زبردست سلطنت کا بیان فرماتا ہے کہ اس نے ایک ہی پانی سے طرح طرح کی مخلوق پیدا کر دی ہے ۔ سانپ وغیرہ کو دیکھو جو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں ۔ انسان اور پرند کو دیکھو ان کے دوپاؤں ہوتے ہیں ۔ حیوانوں اور چوپاوں کو دیکھو وہ چار پاؤں پر چلتے ہیں ، وہ بڑا قادر ہے جو چاہتا ہے ہو جاتا ہے جو نہیں چاہتا ہرگز نہیں ہوسکتا ، وہ قادر کل ہے ۔