Surah

Information

Surah # 24 | Verses: 64 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 102 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
قُلۡ اَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوا الرَّسُوۡلَ‌ۚ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّمَا عَلَيۡهِ مَا حُمِّلَ وَعَلَيۡكُمۡ مَّا حُمِّلۡتُمۡ‌ؕ وَاِنۡ تُطِيۡعُوۡهُ تَهۡتَدُوۡا‌ؕ وَمَا عَلَى الرَّسُوۡلِ اِلَّا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ‏ ﴿54﴾
کہہ دیجئے کہ اللہ تعالیٰ کا حکم مانو ، رسول اللہ کی اطاعت کرو ، پھر بھی اگر تم نے روگردانی کی تو رسول کے ذمے تو صرف وہی ہے جو اس پر لازم کر دیا گیا ہے اور تم پر اس کی جوابدہی ہے جو تم پر رکھا گیا ہے ہدایت تو تمہیں اسی وقت ملے گی جب رسول کی ماتحتی کرو سنو رسول کے ذمے تو صرف صاف طور پر پہنچا دینا ہے ۔
قل اطيعوا الله و اطيعوا الرسول فان تولوا فانما عليه ما حمل و عليكم ما حملتم و ان تطيعوه تهتدوا و ما على الرسول الا البلغ المبين
Say, "Obey Allah and obey the Messenger; but if you turn away - then upon him is only that [duty] with which he has been charged, and upon you is that with which you have been charged. And if you obey him, you will be [rightly] guided. And there is not upon the Messenger except the [responsibility for] clear notification."
Keh dijiye kay Allah Taalaa ka hukum mano rasoolullah ki ita’at kero phir bhi agar tum ney roo gardani ki to rasool kay zimmay to sirf wohi hai jo iss per lazim ker diya gaya hai aur tum per iss ki jawab dahee hai jo tum per rakha gaya hai hidayat to tumhen ussi waqt milay gi jab rasool ki ma-tehati kero. Suno rasool kay zimmay to sirf saaf tor per phoncha dena hai.
۔ ( ان سے ) کہو کہ : اللہ کا حکم مانو اور رسول کے فرمانبردار بنو ، پھر بھی اگر تم نے منہ پھیرے رکھا تو رسول پر تو اتنا ہی بوجھ ہے جس کی ذمہ داری ان پر ڈالی گئی ہے ، اور جو بوجھ تم پر ڈالا گیا ہے ، اس کے ذمہ داری تم خود ہو ۔ اگر تم ان کی فرمانبرداری کرو گے تو ہدایت پاجاؤ گے ، اور رسول کا فرض اس سے زیادہ نہیں ہے کہ وہ صاف صاف بات پہنچا دیں ۔
تم فرماؤ حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا ( ف۱۲۰ ) پھر اگر تم منہ پھیرو ( ف۱۲۱ ) تو رسول کے ذمہ وہی ہے جس اس پر لازم کیا گیا ( ف۱۲۲ ) اور تم پر وہ ہے جس کا بوجھ تم پر رکھا گیا ( ف۱۲۳ ) اور اگر رسول کی فرمانبرداری کرو گے راہ پاؤ گے ، اور رسول کے ذمہ نہیں مگر صاف پہنچا دینا ( ف۱۲٤ )
کہو ” اللہ کے مطیع بنو اور رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے تابع فرمان بن کر رہو ۔ لیکن اگر تم منہ پھیرتے ہو تو خوب سمجھ لو کہ رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر جس فرض کا بار رکھا گیا ہے اس کا ذمّہ دار وہ ہے اور تم پر جس فرض کا بار ڈالا گیا ہے اس کے ذمّہ دار تم ۔ اس کی اطاعت کرو گے تو خود ہی ہدایت پاؤ گے ۔ ورنہ رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی ذمّہ داری اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے کہ صاف صاف حکم پہنچا دے ۔ ”
فرما دیجئے: تم اللہ کی اطاعت کرو اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت کرو ، پھر اگر تم نے ( اطاعت ) سے رُوگردانی کی تو ( جان لو ) رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے ذمہ وہی کچھ ہے جو ان پر لازم کیا گیا اور تمہارے ذمہ وہ ہے جو تم پر لازم کیا گیا ہے ، اور اگر تم ان کی اطاعت کرو گے تو ہدایت پا جاؤ گے ، اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر ( احکام کو ) صریحاً پہنچا دینے کے سوا ( کچھ لازم ) نہیں ہے