Surah

Information

Surah # 24 | Verses: 64 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 102 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
لَا تَحۡسَبَنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مُعۡجِزِيۡنَ فِى الۡاَرۡضِ‌ۚ وَمَاۡوٰٮهُمُ النَّارُ‌ؕ وَلَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ‏ ﴿57﴾
یہ خیال آپ کبھی بھی نہ کرنا کہ منکر لوگ زمین میں ( ادھر ادھر بھاگ کر ) ہمیں ہرا دینے والے ہیں ان کا اصلی ٹھکانا تو جہنم ہے جو یقیناً بہت ہی برا ٹھکانا ہے ۔
لا تحسبن الذين كفروا معجزين في الارض و ماوىهم النار و لبس المصير
Never think that the disbelievers are causing failure [to Allah ] upon the earth. Their refuge will be the Fire - and how wretched the destination.
Yeh khayal kabhi bhi na kerna kay munkir log zamin mein ( idhar udhar bhaag ker ) humen hara denay walay hain inn ka asli thikana to jahannum hai jo yaqeenan boht hi bura thikana hai.
یہ ہرگز نہ سمجھنا کہ جن لوگوں نے کفر کا راستہ اپنا لیا ہے ، وہ زمین میں ( کہیں بھاگ کر ہمیں ) بے بس کردیں گے ۔ ان کا ٹھکانا دوزخ ہے ، اور یقینا وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے ۔
ہرگز کافروں کو خیال نہ کرنا کہ وہ کہیں ہمارے قابو سے نکل جائیں زمین میں اور ان کا ٹھکانا آگ ہے ، اور ضرور کیا ہی برا انجام ،
جو لوگ کفر کر رہے ہیں ان کے متعلق اس غلط فہمی میں نہ رہو کہ وہ زمین میں اللہ کو عاجز کر دیں گے ۔ ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ بڑا ہی برا ٹھکانا ہے ۔ ؏7
اور یہ خیال ہر گز نہ کرنا کہ انکار و ناشکری کرنے والے لوگ زمین میں ( اپنے ہلاک کئے جانے سے اللہ کو ) عاجز کر دیں گے ، اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے ، اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے