Surah

Information

Surah # 25 | Verses: 77 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 42 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 68-70, from Madina
وَقَدِمۡنَاۤ اِلٰى مَا عَمِلُوۡا مِنۡ عَمَلٍ فَجَعَلۡنٰهُ هَبَآءً مَّنۡثُوۡرًا‏ ﴿23﴾
اور انہوں نے جو جو اعمال کیے تھے ہم نے ان کی طرف بڑھ کر انہیں پراگندہ ذروں کی طرح کر دیا ۔
و قدمنا الى ما عملوا من عمل فجعلنه هباء منثورا
And We will regard what they have done of deeds and make them as dust dispersed.
Aur enhon ney jo amal kiye thay hum ney unn ki taraf barh ker enhen paraganda zarron ki tarah ker diya.
اور انہوں نے ( دنیا میں ) جو عمل کیے ہیں ، ہم ان کا فیصلہ کرنے پر آئیں گے تو انہیں فضا میں بکھرے ہوئے گرد و غبار ( کی طرح بے قیمت ) بنا دیں گے ۔ ( ٨ )
اور جو کچھ انہوں نے کام کیے تھے ( ف٤۷ ) ہم نے قصد فرما کر انھیں باریک باریک غبار ، کے بکھرے ہوئے ذرے کردیا کہ روزن کی دھوپ میں نظر آتے ہیں ( ف٤۸ )
اور جو کچھ بھی ان کا کیا دھرا ہے اسے لے کر ہم غبار کی طرح اڑا دیں گے ۔ 37
اور ( پھر ) ہم ان اعمال کی طرف متوجہ ہوں گے جو ( بزعمِ خویش ) انہوں نے ( زندگی میں ) کئے تھے تو ہم انہیں بکھرا ہوا غبار بنا دیں گے
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :37 تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد دوم ۔ ابراہیم ، حواشی 25 ۔ 26 ۔