Surah

Information

Surah ID #25
Total Verses 77 Ayaat
Rukus 6
Sajdah 1
Actual Order #42
Classification Makkan
Revelation Location & Period Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 68-70, from Madina
Surah 25: Al-Furqan Ayat #24
اَصۡحٰبُ الۡجَنَّةِ يَوۡمَٮِٕذٍ خَيۡرٌ مُّسۡتَقَرًّا وَّاَحۡسَنُ مَقِيۡلًا‏ ﴿24﴾
The companions of Paradise, that Day, are [in] a better settlement and better resting place.
البتہ اس دن جنتیوں کا ٹھکانا بہتر ہوگا اور خواب گاہ بھی عمدہ ہوگی ۔

More translations & tafseer

اصحب الجنة يومىذ خير مستقرا و احسن مقيلا
The companions of Paradise, that Day, are [in] a better settlement and better resting place.
Albatta uss din jannatiyon ka thikana behtar hoga aur khuwab gaah bhi umdah hogi.
اس دن جنتی لوگ ہوں گے جن کا مستقر بھی بہترین ہوگا ، اور آرام گاہ بھی خوب ہوگی ۔
جنت والوں کا اس دن اچھا ٹھکانا ( ف٤۹ ) اور حساب کے دوپہر کے بعد اچھی آرام کی جگہ ،
بس وہی لوگ جو جنت کے مستحق ہیں اس دن اچھی جگہ ٹھہریں گے اور دوپہرگزارنے کو عمدہ مقام پائیں گے ۔ 38
اس دن اہلِ جنت کی قیام گاہ ( بھی ) بہتر ہوگی اور آرام گاہ بھی خوب تر ( جہاں وہ حساب و کتاب کی دوپہر کے بعد جا کر قیلولہ کریں گے )
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :38 یعنی میدان حشر میں جنت کے مستحق لوگوں کے ساتھ مجرمین سے مختلف معاملہ ہو گا ۔ وہ عزت کے ساتھ بٹھائے جائیں گے اور روز حشر کی سخت دوپہر گزارنے کے لیے ان کو آرام کی جگہ دی جائے گی ۔ اس دن کی ساری سختیاں مجرموں کے لیے ہوں گی نہ کہ نیکو کاروں کے لیے ۔ جیسا کہ حدیث میں آیا ہے ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا والذی نفسی بیدہ اِنّہ لیخفف علی المؤمن حتی یکون اخف علیہ من صلوۃ مکتوبۃ یصلیھا فی الدنیا قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ، قیامت کا عظیم الشان اور خوفناک دن ایک مومن کے لیے بہت ہلکا کردیا جائے گا ، حتیٰ کہ اتنا ہلکا جتنا دنیا میں ایک فرض نماز پڑھنے کا وقت ہوتا ہے ۔ ( مسند احمد بروایت ابی سعید خدری ) ۔