Surah

Information

Surah # 25 | Verses: 77 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 42 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 68-70, from Madina
اَلۡمُلۡكُ يَوۡمَٮِٕذِ اۨلۡحَـقُّ لِلرَّحۡمٰنِ‌ؕ وَكَانَ يَوۡمًا عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ عَسِيۡرًا‏ ﴿26﴾
اور اس دن صحیح طور پر ملک صرف رحمٰن کا ہی ہوگا اور یہ دن کافروں پر بڑا بھاری ہوگا ۔
الملك يومىذ الحق للرحمن و كان يوما على الكفرين عسيرا
True sovereignty, that Day, is for the Most Merciful. And it will be upon the disbelievers a difficult Day.
Uss din sahih tor per mulk sirf rehman ka hi hoga aur yeh din kafiron per bara bhari hoga.
اس دن صحیح معنی میں بادشاہی خدائے رحمن کی ہوگی ، اور وہ دن کافروں پر بہت سخت ہوگا ۔
اس دن سچی بادشاہی رحمن کی ہے ، اور وہ دن کافروں پر سخت ہے ( ف۵۱ )
اس روز حقیقی بادشاہی صرف رحمان کی ہوگی ۔ 39 اور وہ منکرین کے لیے بڑا سخت دن ہوگا ۔
اس دن سچی حکمرانی صرف ( خدائے ) رحمان کی ہوگی اور وہ دن کافروں پر سخت ( مشکل ) ہوگا
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :39 یعنی وہ ساری مجازی بادشاہیاں اور ریاستیں ختم ہو جائیں گی جو دنیا میں انسان کو دھوکے میں ڈالتی ہیں ۔ وہاں صرف ایک بادشاہی باقی رہ جائے گی اور وہ وہی اللہ کی بادشاہی ہے جو اس کائنات کا حقیقی فرمانروا ہے ۔ سورہ مومن میں ارشاد ہوا ہے یَوْمَ ھُمْ بٰرِزُوْنَ لَا یَخْفٰی عَلَی اللہِ مِنْہُمْ شَیْءٌ ، لِمَنِ الْمُلْکُ الْیَوْمَ ، لِلہِ الوَاحدِ الْقَھَّارِ ۔ وہ دن جبکہ یہ سب لوگ بے نقاب ہوں گے ، اللہ سے ان کی کوئی چیز چھپی ہوئی نہ ہو گی ۔ پوچھا جائے گا آج بادشاہی کس کی ہے ؟ ہر طرف سے جواب آئے گا اکیلے اللہ کی جو سب پر غالب ہے ( آیت 16 ) ۔ حدیث میں اس مضمون کو اور زیادہ کھول دیا گیا ہے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ ایک ہاتھ میں آسمانوں اور دوسرے ہاتھ میں زمین کو لے کر فرمائے گا : انا الملک ، انا الدیان ، این ملوک الارض؟ این المتکبرون؟ میں ہوں بادشاہ ، میں ہوں فرمانروا ، اب کہاں ہیں وہ زمین کے بادشاہ؟ کہاں ہیں وہ جبار؟ کہاں ہیں وہ متکبر لوگ ؟ ( یہ روایت مسند احمد ، بخاری ، مسلم ، اور ابو داؤد میں تھوڑے تھوڑے لفظی اختلافات کے ساتھ بیان ہوئی ہے ) ۔