Surah

Information

Surah # 25 | Verses: 77 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 42 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 68-70, from Madina
فَقُلۡنَا اذۡهَبَاۤ اِلَى الۡقَوۡمِ الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَاؕ فَدَمَّرۡنٰهُمۡ تَدۡمِيۡرًاؕ‏ ﴿36﴾
اور کہہ دیا کہ تم دونوں ان لوگوں کی طرف جاؤ جو ہماری آیتوں کو جھٹلا رہے ہیں ۔ پھر ہم نے انہیں بالکل ہی پامال کر دیا ۔
فقلنا اذهبا الى القوم الذين كذبوا بايتنا فدمرنهم تدميرا
And We said, "Go both of you to the people who have denied Our signs." Then We destroyed them with [complete] destruction.
Aur keh diya kay tum dono unn logon ki taraf jao jo humari aayaton ko jhutla rahey hain. Phir hum ney unhen bilkul hi paamaal ker diya.
چنانچہ ہم نے کہا تھا کہ : تم دونوں ان لوگوں کے پاس جاؤ جنہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا ہے ۔ آخر نتیجہ یہ ہوا کہ ہم نے ان کو تباہ کر کے نیست و نابود کردیا ۔
تو ہم نے فرمایا تم دونوں جاؤ اس قوم کی طرف جس نے ہماری آیتیں جھٹلائیں ( ف٦۳ ) پھر ہم نے انھیں تباہ کرکے ہلاک کردیا ،
اور ان سے کہا کہ جاؤ اس قوم کی طرف جس نے ہماری آیات کو جھٹلا دیا 49 ہے ۔ آخرکار ان لوگوں کو ہم نے تباہ کر کے رکھ دیا ۔
پھر ہم نے کہا: تم دونوں اس قوم کے پاس جاؤ جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے ( جب وہ ہماری تکذیب سے پھر بھی باز نہ آئے ) تو ہم نے انہیں بالکل ہی ہلاک کر ڈالا
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :49 یعنی ان آیات کو جو حضرت یعقوب اور یوسف علیہم السلام کے ذریعے سے ان کو پہنچی تھیں ، اور جن کی تبلیغ بعد میں ایک مدت تک بنی اسرائیل کے صلحاء کرتے رہے ۔