Surah

Information

Surah # 25 | Verses: 77 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 42 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 68-70, from Madina
وَقَوۡمَ نُوۡحٍ لَّمَّا كَذَّبُوا الرُّسُلَ اَغۡرَقۡنٰهُمۡ وَجَعَلۡنٰهُمۡ لِلنَّاسِ اٰيَةً ‌ ؕ وَاَعۡتَدۡنَا لِلظّٰلِمِيۡنَ عَذَابًا اَ لِيۡمًا ‌ۖ‌ ۚ‏ ﴿37﴾
اور قوم نوح نے بھی جب رسولوں کو جھوٹا کہا تو ہم نے انہیں غرق کر دیا اور لوگوں کے لئے انہیں نشان عبرت بنا دیا ۔ اور ہم نے ظالموں کے لئے دردناک عذاب مہیا کر رکھا ہے ۔
و قوم نوح لما كذبوا الرسل اغرقنهم و جعلنهم للناس اية و اعتدنا للظلمين عذابا اليما
And the people of Noah - when they denied the messengers, We drowned them, and We made them for mankind a sign. And We have prepared for the wrongdoers a painful punishment.
Aur qom-e-nooh ney bhi jab rasoolon ko jhoota kaha to hum ney unhen gharaq ker diya aur logon kay liye unhen nishan-e-ibrat bana diya. Aur hum ney zalimon kay liye dard-naak azab mohiyya ker rakha hai.
اور نوح کی قوم نے جب پیغمبروں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں غرق کردیا ، اور ان کو لوگوں کے لیے عبرت کا سامان بنا دیا ۔ اور ہم نے ان ظالموں کے لیے ایک دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے ۔
اور نوح کی قوم کو ( ف٦٤ ) جب انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا ( ف٦۵ ) ہم نے ان کو ڈبو دیا اور انھیں لوگوں کے لیے نشانی کردیا ( ف٦٦ ) اور ہم نے ظالموں کے لیے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے ،
یہی حال قوم نوح ( علیہ السلام ) کا ہوا جب انہوں نے رسولوں کی تکذیب 50 کی ۔ ہم نے ان کو غرق کر دیا اور دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک نشان عبرت بنا دیا اور ان ظالموں کے لیے ایک دردناک عذاب ہم نے مہیا کر رکھا 51 ہے ۔
اور نوح ( علیہ السلام ) کی قوم کو ( بھی ) ، جب انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا ( تو ) ہم نے انہیں غرق کر ڈالا اور ہم نے انہیں ( دوسرے ) لوگوں کے لئے نشانِ عبرت بنا دیا اور ہم نے ظالموں کے لئے درد ناک عذاب تیار کر رکھا ہے
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :50 چونکہ انہوں نے سرے سے یہی بات ماننے سے انکار کر دیا تھا کہ بشر کبھی رسول بن کر آ سکتا ہے ، اس لیے ان کی تکذیب تنہا حضرت نوح کی تکذیب ہی نہ تھی بلکہ بجائے خود منصب نبوت کی تکذیب تھی ۔ سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :51 یعنی آخرت کا عذاب ۔