Surah

Information

Surah # 25 | Verses: 77 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 42 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 68-70, from Madina
وَّعَادًا وَّثَمُوۡدَا۟ وَ اَصۡحٰبَ الرَّسِّ وَقُرُوۡنًۢا بَيۡنَ ذٰ لِكَ كَثِيۡرًا‏ ﴿38﴾
اور عادیوں اور ثمودیوں اور کنوئیں والوں کو اور ان کے درمیان کی بہت سی امتوں کو ( ہلاک کر دیا ) ۔
و عادا و ثمودا و اصحب الرس و قرونا بين ذلك كثيرا
And [We destroyed] 'Aad and Thamud and the companions of the well and many generations between them.
Aur aadiyon aur samoodiyon aur koonwen walon ko aur unn kay darmiyan ki boht si ummaton ko ( halak ker diya ) .
اسی طرح ہم نے عاد و ثمود اور اصحاب الرس ( ١٣ ) کو اور ان کے درمیان بہت سی نسلوں کو تباہ کیا ۔
اور عاد اور ثمود ( ف٦۷ ) اور کنوئیں والوں کو ( ف٦۸ ) اور ان کے بیچ میں بہت سی سنگتیں ( قومیں ) ( ف٦۹ )
اسی طرح عاد اور ثمود اور اصحاب الرس 52 اور بیچ کی صدیوں کے بہت سے لوگ تباہ کیے گئے ۔
اور عاد اور ثمود اور باشندگانِ رس کو ، اور ان کے درمیان بہت سی ( اور ) امتوں کو ( بھی ہلاک کر ڈالا )
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :52 اصحاب الرس کے متعلق تحقیق نہ ہو سکا کہ یہ کون لوگ تھے ۔ مفسرین نے مختلف روایات بیان کی ہیں مگر ان میں کوئی چیز قابل اطمینان نہیں ہے ۔ زیادہ سے زیادہ جو کچھ کہا جا سکتا ہے وہ یہی ہے کہ یہ ایک ایسی قوم تھی جس نے اپنے پیغمبر کو کنوئیں میں پھینک کر یا لٹکا کر مارا تھا ۔ رَس عربی زبان میں پرانے کنوئیں یا اندھے کو کہتے ہیں ۔