Surah

Information

Surah # 25 | Verses: 77 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 42 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 68-70, from Madina
فَلَا تُطِعِ الۡكٰفِرِيۡنَ وَ جَاهِدۡهُمۡ بِهٖ جِهَادًا كَبِيۡرًا‏ ﴿52﴾
پس آپ کافروں کا کہنا نہ مانیں اور قرآن کے ذریعہ ان سے پوری طاقت سے بڑا جہاد کریں ۔
فلا تطع الكفرين و جاهدهم به جهادا كبيرا
So do not obey the disbelievers, and strive against them with the Qur'an a great striving.
Pus aap kafiron ka kehna na manen aur quran kay zariye inn say poori taqat say bara jihad keren.
لہذا ( اے پیغمبر ) تم ان کافروں کا کہنا نہ مانو ، اور اس قرآن کے ذریعے ان کے خلاف پوری قوت سے جدوجہد کرو ۔
تو کافروں کا کہا نہ مان اور اس قرآن سے ان پر جہاد کر بڑا جہاد ،
پس اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، کافروں کی بات ہرگز نہ مانو اور اس قرآن کو لے کر ان کے ساتھ جہاد کبیر 67 کرو ۔
پس ( اے مردِ مومن! ) تو کافروں کا کہنا نہ مان اور تو اس ( قرآن کی دعوت اور دلائل ) کے ذریعے ان کے ساتھ بڑا جہاد کر
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :67 جہاد کبیر کے تین معنی ہیں ۔ ایک ، انتہائی کوشش جس میں آدمی سعی و جاں فشانی کا کوئی دقیقہ اٹھا نہ رکھے ۔ دوسرے ، بڑے پیمانے پر جد و جہد جس میں آدمی اپنے تمام ذرائع لاکر ڈال دے ۔ تیسرے ، جامع جدوجہد جس میں آدمی کوشش کا کوئی پہلو اور مقابلے کا کوئی محاذ نہ چھوڑے ، جس جس محاذ پر غنیم کی طاقتیں کام کر رہی ہوں اس پر اپنی طاقت بھی لگا دے ، اور جس جس پہلو سے بھی حق کی سر بلندی کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہو کرے ۔ اس میں زبان و قلم کا جہاد بھی شامل ہے اور جان و مال کا بھی اور توپ و تفنگ کا بھی ۔