Surah

Information

Surah # 25 | Verses: 77 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 42 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 68-70, from Madina
وَتَوَكَّلۡ عَلَى الۡحَـىِّ الَّذِىۡ لَا يَمُوۡتُ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِهٖ‌ ؕ وَكَفٰى بِهٖ بِذُنُوۡبِ عِبَادِهٖ خَبِيۡرَ ا‌ ۛۚ ۙ‏ ﴿58﴾
اس ہمیشہ زندہ رہنے والے اللہ تعالٰی پر توکل کریں جسے کبھی موت نہیں اور اس کی تعریف کے ساتھ پاکیزگی بیان کرتے رہیں ، وہ اپنے بندوں کے گناہوں سے کافی خبردار ہے ۔
و توكل على الحي الذي لا يموت و سبح بحمده و كفى به بذنوب عباده خبيرا
And rely upon the Ever-Living who does not die, and exalt [ Allah ] with His praise. And sufficient is He to be, with the sins of His servants, Acquainted -
ay Allah Taalaa per tawakkal keren jissay kabhi maut nahi aur uss ki tareef kay sath pakeezgi biyan kertay rahen woh apney bandon kay gunahon say kafi khabardaar hai
اور تم اس ذات پر بھروسہ رکھو جو زندہ ہے ، جسے کبھی موت نہیں آئے گی ، اور اسی کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہو ، اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں کی خبر رکھنے کے لیے کافی ہے ۔
اور بھروسہ کرو اس زندہ پر جو کبھی نہ مرے گا ( ف۱۰۳ ) اور اسے سراہتے ہوئے اس کی پاکی بولو ( ف۱۰٤ ) اور وہی کافی ہے اپنے بندوں کے گناہوں پر خبردار ( ف۱۰۵ )
اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، اس خدا پر بھروسہ رکھو جو زندہ ہے اور کبھی مرنے والا نہیں ۔ اس کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو ۔ اپنے بندوں کے گناہوں سے بس اسی کا باخبر ہونا کافی ہے ۔
اور آپ اس ( ہمیشہ ) زندہ رہنے والے ( رب ) پر بھروسہ کیجئے جو کبھی نہیں مرے گا اور اس کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہئے ، اور اس کا اپنے بندوں کے گناہوں سے باخبر ہونا کافی ہے