Toggle navigation
Home
Hadees
Quran
Al-Furqan -
الفرقان
The Criterion
Surah
Information
Surah #
25
| Verses:
77
| Ruku:
6
| Sajdah:
1
| Chronological #
42
| Classification:
Makkan
Revelation location & period:
Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 68-70, from Madina
<< Previous ayat
Next ayat >>
وَالَّذِيۡنَ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَا اصۡرِفۡ عَنَّا عَذَابَ جَهَـنَّمَ ۖ اِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا ۖ
﴿65﴾
اور جو یہ دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! ہم سے دوزخ کا عذاب پرے ہی پرے رکھ ، کیونکہ اس کا عذاب چمٹ جانے والا ہے ۔
Arabic simple
و الذين يقولون ربنا اصرف عنا عذاب جهنم ان عذابها كان غراما
English translation
And those who say, "Our Lord, avert from us the punishment of Hell. Indeed, its punishment is ever adhering;
Roman urdu
Aur jo yeh dua kertay hain kay aey humaray perwerdigar! Hum say dozakh ka azab paray hi paray rakh kiyon kay iss ka azab chimat janey wala hai.
Translation Taqi Usmani
اور جو یہ کہتے ہیں کہ : ہمارے پروردگار ! جہنم کے عذاب کو ہم سے دور رکھیے ۔ حقیقت یہ ہے کہ اس کا عذاب وہ تباہی ہے جو چمٹ کر رہ جاتی ہے
Translation Kanzul Iman
اور وہ جو عرض کرتے ہیں اے ہمارے رب! ہم سے پھیر دے جہنم کا عذاب ، بیشک اس کا عذاب گلے کا غل ( پھندا ) ہے ( ف۱۱۹ )
Translation Abul A'la Maududi
جو دعائیں کرتے ہیں کہ ” اے ہمارے رب ، جہنم کے عذاب سے ہم کو بچا لے ، اس کا عذاب تو جان کا لاگو ہے ،
Translation Tahir ul Qadri
اور ( یہ ) وہ لوگ ہیں جو ( ہمہ وقت حضورِ باری تعالیٰ میں ) عرض گزار رہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! تو ہم سے دوزخ کا عذاب ہٹا لے ، بیشک اس کا عذاب بڑا مہلک ( اور دائمی ) ہے