Surah

Information

Surah # 25 | Verses: 77 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 42 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 68-70, from Madina
اِنَّهَا سَآءَتۡ مُسۡتَقَرًّا وَّمُقَامًا‏ ﴿66﴾
بیشک وہ ٹھہرنے اور رہنے کے لحاظ سے بدترین جگہ ہے ۔
انها ساءت مستقرا و مقاما
Indeed, it is evil as a settlement and residence."
Be-shak woh therney aur rehney kay lehaz say bad-tareen jagah hai.
یقینا وہ کسی کا مستقر اور قیام گاہ بننے کے لیے بدترین جگہ ہے ۔
بیشک وہ بہت ہی بری ٹھہرنے کی جگہ ہے ،
وہ تو بڑا ہی برا مستقر اور مقام ہے ۔ 82
بیشک وہ ( عارضی ٹھہرنے والوں کے لئے ) بُری قرار گاہ اور ( دائمی رہنے والوں کے لئے ) بُری قیام گاہ ہے
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :82 یعنی یہ عبادت ان میں کوئی غرور پیدا نہیں کرتی ۔ انہیں اس بات کا کوئی زعم نہیں ہوتا کہ ہم تو اللہ کے پیارے اور اس کے چہیتے ہیں ، بھلا آگ ہمیں کہاں چھو سکتی ہے ۔ بلکہ اپنی ساری نیکیوں اور عبادتوں کے باوجود وہ اس خوف سے کانپتے رہتے ہیں کہ کہیں ہمارے عمل کی کوتاہیاں ہم کو مبتلائے عذاب نہ کر دیں ۔ وہ اپنے تقویٰ کے زور سے جنت جیت لینے کا پندار نہیں رکھتے ، بلکہ اپنی انسانی کمزوریوں کا اعتراف کرتے ہوئے عذاب سے بچ نکلنے ہی کو غنیمت سمجھتے ہیں ، اور اس کے لیے بھی ان کا اعتماد اپنے عمل پر نہیں بلکہ اللہ کے رحم و کرم پر ہوتا ہے ۔