Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
قَوۡمَ فِرۡعَوۡنَ‌ؕ اَلَا يَتَّقُوۡنَ‌‏ ﴿11﴾
قوم فرعون کے پاس ، کیا وہ پرہیزگاری نہ کریں گے ۔
قوم فرعون الا يتقون
The people of Pharaoh. Will they not fear Allah ?"
Qom-e-firaon kay pass kiya woh perhezgari na keren gay.
یعنی فرعون کی قوم کے پاس ۔ کیا ان کے دل میں خدا کا خوف نہیں ہے ؟
جو فرعون کی قوم ہے ( ف۱۰ ) کیا وہ نہ ڈریں گے ( ف۱۱ )
فرعون کی قوم کے پاس 8 ۔ ۔ ۔ ۔ کیا وہ نہیں ڈرتے؟ ” 9
۔ ( یعنی ) قومِ فرعون کے پاس ، کیا وہ ( اللہ سے ) نہیں ڈرتے
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :8 یہ انداز بیان قوم فرعون کے انتہائی ظلم کو ظاہر کرتا ہے ۔ اس کا تعارف ہی ظالم قوم کے لقب سے کرایا گیا ہے ۔ گویا اس کا اصل نام ظالم قوم ہے اور قوم فرعون اس کا ترجمہ و تفسیر ۔ سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :9 یعنی اے موسیٰ ، دیکھو کیسی عجیب بات ہے کہ یہ لوگ اپنے آپ کو مختار مطلق سمجھتے ہوئے دنیا میں ظلم و ستم ڈھائے جا رہے ہیں اور اس بات سے بے خوف ہیں کہ اوپر کوئی خدا بھی ہے جو ان سے باز پرس کرنے والا ہے ۔