Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
اَنۡ اَرۡسِلۡ مَعَنَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ ؕ‏ ﴿17﴾
کہ تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل روانہ کر دے ۔
ان ارسل معنا بني اسراءيل
[Commanded to say], "Send with us the Children of Israel."'"
Kay tu humaray sath bani israeel ko rawana ker dey.
۔ ( اور یہ پیغام لائے ہیں ) کہ تم بنو اسرائیل کو ہمارے ساتھ بھیج دو ۔ ( ٤ )
کہ تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو چھوڑ دے ( ف۱۹ )
کہ تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے دے ۔ ” 13
۔ ( ہمارا مدعا یہ ہے ) کہ تو بنی اسرائیل کو ( آزادی دے کر ) ہمارے ساتھ بھیج دے
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :13 حضرت موسیٰ و ہارون کی دعوت کے دو جز تھے : ایک ، فرعون کو اللہ کی بندگی کی طرف بلانا ، جو تمام انبیاء علیہم السلام کی دعوت کا اصل مقصود رہا ہے ۔ دوسرے ، بنی اسرائیل کو فرعون کے بند غلامی سے نکالنا ، جو مخصوص طور پر انہیں دونوں حضرات کا مشن تھا ۔ قرآن مجید میں کسی جگہ صرف پہلے جزء کا ذکر کیا گیا ہے ۔ ( مثلاً سورہ نازعات میں ) اور کسی جگہ صرف دوسرے جز کا ۔