Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
قَالَ اَلَمۡ نُرَبِّكَ فِيۡنَا وَلِيۡدًا وَّلَبِثۡتَ فِيۡنَا مِنۡ عُمُرِكَ سِنِيۡنَۙ‏ ﴿18﴾
فرعوں نے کہا کہ کیا ہم نے تجھے تیرے بچپن کے زمانہ میں اپنے ہاں نہیں پالا تھا؟ اور تو نے اپنی عمر کے بہت سے سال ہم میں نہیں گزارے؟
قال الم نربك فينا وليدا و لبثت فينا من عمرك سنين
[Pharaoh] said, "Did we not raise you among us as a child, and you remained among us for years of your life?
Fairaon ney kaha kiya hum ney tujhay teray bachpan kay zamaney mein apnay haan nahi pala tha? Aur tu ney apni umar kay boht say saal hum mein nahi guzaray?
فرعون نے ( جواب میں موسیٰ ( علیہ السلام ) سے ) کہا : کیا ہم نے تمہیں اس وقت اپنے پاس رکھ کر نہیں پالا تھا جب تم بالکل بچے تھے ؟ ( ٥ ) اور تم نے اپنی عمر کے بہت سے سال ہمارے یہاں رہ کر گذارے ۔
بو لا کیا ہم نے تمھیں اپنے یہاں بچپن میں نہ پالا اور تم نے ہمارے یہاں اپنی عمر کے کئی برس گزارے ، ( ف۲۰ )
فرعون نے کہا ” کیا ہم نے تجھ کو اپنے ہاں بچہ سا نہیں پالا تھا ؟ 14 تو نے اپنی عمر کے کئی سال ہمارے ہاں گزارے ،
۔ ( فرعون نے ) کہا: کیا ہم نے تمہیں اپنے یہاں بچپن کی حالت میں پالا نہیں تھا اور تم نے اپنی عمر کے کتنے ہی سال ہمارے اندر بسر کئے تھے
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :14 اس سے ایک اشارہ اس خیال کی تائید میں نکلتا ہے کہ یہ فرعون وہ فرعون نہ تھا جس کے گھر میں حضرت موسیٰ نے پرورش پائی تھی ، بلکہ یہ اس کا بیٹا تھا ۔ اگر یہ وہی فرعون ہوتا تو کہتا کہ میں نے تجھے پالا تھا ۔ لیکن یہ کہتا ہے کہ ہمارے ہاں تو رہا ہے اور ہم نے تیری پرورش کی ہے ۔ ( اس مسئلے پر تفصیلی بحث کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد دوم الاعراف ، حواشی 85 ۔ 93 ) ۔