Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
قَالَ رَبُّكُمۡ وَرَبُّ اٰبَآٮِٕكُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ‏ ﴿26﴾
۔ ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے فرمایا وہ تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا پروردگار ہے ۔
قال ربكم و رب اباىكم الاولين
[Moses] said, "Your Lord and the Lord of your first forefathers."
( hazrat ) musa ( alh-e-salam ) ney farmaya woh tumhara aur tumharay aglay baap dadon ka perwerdigar hai.
موسی نے کہا : وہ تمہارا بھی پروردگار ہے اور تمہارے پچھلے باپ دادوں کا بھی ۔
موسیٰ نے فرمایا رب تمہارا اور تمہارے اگلے باپ داداؤں کا ( ف۳۰ )
موسی ( علیہ السلام ) نے کہا ” تمہارا رب بھی اور تمہارے ان آباؤ اجداد کا رب بھی جو گزر چکے ہیں ۔ ” 22
۔ ( موسٰی علیہ السلام نے مزید ) کہا کہ ( وہی ) تمہارا ( بھی ) رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا ( بھی ) رب ہے
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :22 حضرت موسیٰ کا یہ خطاب فرعون کے درباریوں سے تھا ۔ جن سے فرعون نے کہا تھا کہ سنتے ہو ۔ حضرت موسیٰ نے ان سے فرمایا کہ میں ان جھوٹے ارباب کا قائل نہیں ہوں جو آج ہیں اور کل نہ تھے ، اور کل تھے مگر آج نہیں ہیں ۔ تمہارا یہ فرعون جو آج تمہارا رب بنا بیٹھا ہے کل نہ تھا اور کل تمہارے باپ دادا جن فرعونوں کو رب بنائے بیٹھے تھے وہ آج نہیں ہیں ۔ میں صرف اس رب کی حاکمیت و فرماں روائی مانتا ہوں جو آج بھی تمہارا اور اس فرعون کا رب ہے ، اور اس سے پہلے جو تمہارے اور اس کے باپ دادا گزر چکے ہیں ان سب کا رب بھی تھا ۔