Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
قَالَ رَبُّ الۡمَشۡرِقِ وَالۡمَغۡرِبِ وَمَا بَيۡنَهُمَا ؕ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ‏ ﴿28﴾
۔ ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے فرمایا ! وہ ہی مشرق و مغرب کا اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے ، اگر تم عقل رکھتے ہو ۔
قال رب المشرق و المغرب و ما بينهما ان كنتم تعقلون
[Moses] said, "Lord of the east and the west and that between them, if you were to reason."
( hazrat ) musa ( alh-e-salam ) ney farmaya! Wohi mashriq-o-maghrib ka aur inn kay darmiyan ki tamam cheezon ka rab hai agar tum aqal rakhtay ho.
موسی نے کہا : وہ مشرق و مغرب کا بھی پروردگار ہے ، اور ان کے د رمیان ساری چیزوں کا بھی ، اگر تم عقل سے کام لو ۔
موسیٰ نے فرمایا رب پورب ( مشرق ) اور پچھ پھر ہمغرب ) کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ( ف۳۲ ) اگر تمہیں عقل ہو ( ف۳۳ )
موسی ( علیہ السلام ) نے کہا ” مشرق و مغرب اور جو کچھ ان کے درمیان میں ہے سب کا رب ، اگر آپ لوگ کچھ عقل رکھتے ہیں ۔ ” 23
۔ ( موسٰی علیہ السلام نے ) کہا: ( وہ ) مشرق اور مغرب اور اس ( ساری کائنات ) کا رب ہے جو ان دونوں کے درمیان ہے اگر تم ( کچھ ) عقل رکھتے ہو
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :23 یعنی مجھے تو پاگل قرار دیا جا رہا ہے ، لیکن آپ لوگ اگر عاقل ہیں تو خود سوچیے کہ حقیقت میں رب یہ بیچارا فرعون ہے جو زمین کے ایک ذرا سے رقبے پر بادشاہ بنا بیٹھا ہے ، یا وہ جو مشرق و مغرب کا مالک اور مصر سمیت ہر اس چیز کا مالک ہے جو مشرق و مغرب سے گھری ہوئی ہے ۔ میں تو فرماں روائی اسی کی مانتا ہوں اور اسی کی طرف سے یہ حکم اس کے ایک بندے کو پہنچا رہا ہوں ۔