Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
وَّنَزَعَ يَدَهٗ فَاِذَا هِىَ بَيۡضَآءُ لِلنّٰظِرِيۡنَ‏ ﴿33﴾
اور اپنا ہاتھ کھینچ نکالا تو وہ بھی اسی وقت دیکھنے والے کو سفید چمکیلا نظر آنے لگا ۔
و نزع يده فاذا هي بيضاء للنظرين
And he drew out his hand; thereupon it was white for the observers.
Aur apna hath khench nikala to woh bhi ussi waqt her dekhney walay ko safaid chamkeela nazar aaney laga.
اور انہوں نے اپنا ہاتھ ( بغل میں سے ) کھینچ کر نکالا تو پل بھر میں وہ سب دیکھنے والوں کے سامنے سفید ہوگیا ۔ ( ١٠ )
اور اپنا ہاتھ ( ف۳۷ ) نکالا تو جبھی وہ دیکھنے والوں کی نگاہ میں جگمگانے لگا ( ف۳۸ )
پھر اس نے اپنا ہاتھ ﴿بغل سے ﴾ کھینچا اور وہ سب دیکھنے والوں کے سامنے چمک رہا تھا ۔ 28 ؏ 2
اور ( موسٰی علیہ السلام نے ) اپنا ہاتھ ( بغل میں ڈال کر ) باہر نکالا تو وہ اسی وقت دیکھنے والوں کے لئے ( چمک دار ) سفید ہوگیا
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :28 بعض مفسرین نے یہودی روایات سے متاثر ہو کر بَیْضَاء کے معنی سفید کیے ہیں اور اس کا مطلب یہ لیا ہے کہ بغل سے نکالتے ہی بھلا چنگا ہاتھ برص کے مریض کی طرح سفید ہو گیا ۔ لیکن ابن جریر ، ابن کثیر ، زَمَخْشَری ، رازی ، ابو السعود عمادی ، آلوسی اور دوسرے بڑے بڑے مفسرین اس پر متفق ہیں کہ یہاں بَیْضَآءُ بمعنی روشن اور چمکدار ہے ۔ جونہی کہ حضرت موسیٰ نے بغل سے ہاتھ نکالا یکایک سارا ماحول جگمگا اٹھا اور یوں محسوس ہوا جیسے سورج نکل آیا ہے ۔ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، طٰہٰ حاشیہ 13 ) ۔