Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
وَّقِيۡلَ لِلنَّاسِ هَلۡ اَنۡـتُمۡ مُّجۡتَمِعُوۡنَۙ‏ ﴿39﴾
اور عام لوگوں سے بھی کہہ دیا گیا کہ تم بھی مجمع میں حاضر ہو جاؤ گے؟
و قيل للناس هل انتم مجتمعون
And it was said to the people, "Will you congregate
Aur aam logon say bhi keh diya gaya kay tum bhi majmay mein hazir hojao gay?
اور لوگوں سے کہا گیا کہ : کیا تم لوگ جمع ہورہے ہو؟
اور لوگوں سے کہا گیا کیا تم جمع ہوگئے ( ف٤۲ )
اور لوگوں سے کہا گیا ” تم اجتماع میں چلو گے؟ 32
اور ( فرعون کی طرف سے ) لوگوں کو کہا گیا کہ تم ( اس موقع پر ) جمع ہونے والے ہو
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :32 یعنی صرف اعلان و اشتہار ہی پر اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ آدمی اس غرض کے لیے چھوڑے گئے کہ لوگوں کو اکسا اکسا کر یہ مقابلہ دیکھنے کے لیے لائیں ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بھرے دربار میں جو معجزات حضرت موسیٰ نے دکھائے تھے ان کی خبر عام لوگوں میں پھیل چکی تھی اور فرعون کو یہ اندیشہ ہو گیا تھا کہ اس سے ملک کے باشندے متاثر ہوتے چلے جا رہے ہیں ۔ اس لیے اس نے چاہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ جمع ہوں اور خود دیکھ لیں کہ لاٹھی کا سانپ بن جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے ، ہمارے ملک کا ہر جادوگر یہ کمال دکھا سکتا ہے ۔