Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
لَعَلَّنَا نَـتَّبِعُ السَّحَرَةَ اِنۡ كَانُوۡا هُمُ الۡغٰلِبِيۡنَ‏ ﴿40﴾
تاکہ اگر جادوگر غالب آجائیں تو ہم ان ہی کی پیروی کریں ۔
لعلنا نتبع السحرة ان كانوا هم الغلبين
That we might follow the magicians if they are the predominant?"
Takay agar jadoogar ghalib aajayen to hum unhi ki pairwee keren.
شاید اگر یہ جادو گر ہی غالب آگئے تو ہم انہی کے راستے پر چلیں ۔
شاید ہم ان جادوگروں ہی کی پیروی کریں اگر یہ غالب آئیں ( ف٤۳ )
شاید کہ ہم جادوگروں کے دین ہی پر رہ جائیں اگر وہ غالب رہے ۔ ” 33
تاکہ ہم جادوگروں ( کے دین ) کی پیروی کر سکیں اگر وہ ( موسٰی اور ہارون پر ) غالب آگئے
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :33 یہ فقرہ اس خیال کی تصدیق کرتا ہے کہ جن حاضرین دربار نے حضرت موسیٰ کا معجزہ دیکھا تھا اور باہر جن لوگوں تک اس کی معتبر خبریں پہنچی تھیں ان کے عقیدے اپنے دین آبائی پر سے متزلزل ہوئے جا رہے تھے ، اور اب ان کے دین کا دارو مدار بس اس پر رہ گیا تھا کہ کسی طرح جادوگر بھی وہ کام کر دکھائیں جو موسیٰ علیہ السلام نے کیا ہے ۔ فرعون اور اس کے احیان سلطنت اسے خود ایک فیصلہ کن مقابلہ سمجھ رہے تھے ۔ ان کے اپنے بھیجے ہوئے آدمی عوام الناس کے ذہن میں یہ بات بٹھاتے پھرتے تھے کہ اگر جادوگر کامیاب ہو گئے تو ہم موسیٰ کے دین میں جانے سے بچ جائیں گے ورنہ ہمارے دین و ایمان کی خیر نہیں ہے ۔