Surah

Information

Surah ID #26
Total Verses 227 Ayaat
Rukus 11
Sajdah 0
Actual Order #47
Classification Makkan
Revelation Location & Period Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
Surah 26: Ash-Shu'ara Ayat #41
فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالُوۡا لِفِرۡعَوۡنَ اَٮِٕنَّ لَـنَا لَاَجۡرًا اِنۡ كُنَّا نَحۡنُ الۡغٰلِبِيۡنَ‏ ﴿41﴾
And when the magicians arrived, they said to Pharaoh, "Is there indeed for us a reward if we are the predominant?"
جادوگر آکر فرعون سے کہنے لگے کہ اگر ہم جیت گئے تو ہمیں کچھ انعام بھی ملے گا؟

More translations & tafseer

فلما جاء السحرة قالوا لفرعون اىن لنا لاجرا ان كنا نحن الغلبين
And when the magicians arrived, they said to Pharaoh, "Is there indeed for us a reward if we are the predominant?"
Jadoogar agar firaon say kehney lagay kay agar hum jeet gaye to humen kuch inam bhi milay ga?
پھر جب جادوگر آئے تو انہوں نے فرعون سے کہا : یہ بات تو یقینی ہے نا کہ اگر ہم غالب آگئے تو ہمیں کوئی انعام ملے گا؟
پھر جب جادوگر آئے فرعون سے بولے کیا ہمیں کچھ مزدوری ملے گی اگر ہم غالب آئے ،
جب جادوگر میدان میں آئے تو انہوں نے فرعون سے کہا ” ہمیں انعام تو ملے گا اگر ہم غالب رہے؟ ” 34
پھر جب وہ جادوگر آگئے ( تو ) انہوں نے فرعون سے کہا: کیا ہمارے لئے کوئی اُجرت ( بھی مقرر ) ہے اگر ہم ( مقابلہ میں ) غالب ہو جائیں
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :34 یہ تھے وہ حامیان دین مشرکین جو موسیٰ علیہ السلام کے حملے سے اپنے دین کو بچانے کے لیے اس فیصلہ کن مقابلے کے وقت ان پاکیزہ جذبات کے ساتھ آئے تھے کہ ہم نے پالا مار لیا تو سرکار سے کچھ انعام مل جائے گا ۔