Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
رَبِّ مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ‏ ﴿48﴾
یعنی موسیٰ ( علیہ السلام ) اور ہارون کے رب پر ۔
رب موسى و هرون
The Lord of Moses and Aaron."
Yani musa ( alh-e-salam ) aur haroon kay rab per.
جو موسیٰ اور ہارون کا پروردگار ہے ۔
جو موسیٰ اور ہارون کا رب ہے ،
موسی ( علیہ السلام ) اور ہارون ( علیہ السلام ) کے رب کو ۔ ” 37
۔ ( جو ) موسٰی اور ہارون ( علیہما السلام ) کا رب ہے
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :37 یہ حضرت موسیٰ کے مقابلے میں ایک طرف سے محض شکست کا اعتراف نہیں تھا کہ کوئی شخص یہ کہہ کر پیچھا چھڑا لیتا کہ ایک بڑے جادوگر نے چھوٹے جادوگروں کو نیچا دکھا دیا ، بلکہ ان کا سجدے میں گر کر اللہ رب العالمین پر ایمان لے آنا گویا برسر عام ہزارہا باشندگان مصر کے سامنے اس بات کا اور اعلان تھا کہ موسیٰ جو کچھ لائے ہیں یہ ہمارے فن کی چیز ہی نہیں ہے ، یہ کام تو صرف اللہ رب العالمین ہی کی قدرت سے ہو سکتا ہے ۔