Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
وَبُرِّزَتِ الۡجَحِيۡمُ لِلۡغٰوِيۡنَۙ‏ ﴿91﴾
اور گمراہ لوگوں کے لئے جہنم ظاہر کر دی جائے گی ۔
و برزت الجحيم للغوين
And Hellfire will be brought forth for the deviators,
Aur gumrah logon kay liye jahannum zahir ker di jaye gi.
اور دوزخ کھلے طور پر گمراہوں کے سامنے کردی جائے گی ۔
اور ظاہر کی جائے گی دوزخ گمراہوں کے لیے ،
اور دوزخ بہکے ہوئے لوگوں کے سامنے کھول دی جائے گی 67
اور دوزخ گمراہوں کے سامنے ظاہر کر دی جائے گی
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :67 یعنی ایک طرف متقی لوگ جنت میں داخل ہونے سے پہلے ہی یہ دیکھ رہے ہوں گے کہ کیسی نعمتوں سے لبریز جگہ ہے جہاں اللہ کے فضل سے ہم جانے والے ہیں ۔ اور دوسری طرف گمراہ لوگ ابھی میدان حشر ہی میں ہوں گے کہ ان کے سامنے اس جہنم کا ہولناک منظر پیش کر دیا جائے گا جس میں انہیں جانا ہے ۔