Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
وَلَا صَدِيۡقٍ حَمِيۡمٍ‏ ﴿101﴾
اور نہ کوئی ( سچا ) غم خوار دوست ۔
و لا صديق حميم
And not a devoted friend.
Aur na koi ( sacha ) ghum khuwar dost.
اور نہ کوئی ایسا دوست جو ہمدردی کرسکے ۔
اور نہ کوئی غم خوار دوست ( ف۱۰۰ )
اور نہ کوئی جگری دوست ۔ 71
اور نہ کوئی گرم جوش دوست ہے
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :71 یعنی کوئی ایسا بھی نہیں ہے جو ہمارا غم خوار اور ہمارے لیے کڑھنے والا ہو ، چاہے ہم کو چھڑا نہ سکے مگر کم از کم اسے ہمارے ساتھ کوئی ہمدردی ہی ہو ۔ قرآن مجید یہ بتاتا ہے کہ آخرت میں دوستیاں صرف اہل ایمان ہی کی باقی رہ جائیں گی ۔ رہے گمراہ لوگ ، تو وہ دنیا میں چاہے کیسے ہی جگری دوست رہے ہوں ، وہاں پہنچ کر ایک دوسرے کے جانی دشمن ہوں گے ، ایک دوسرے کو مجرم ٹھہرائیں گے اور اپنی بربادی کا ذمہ دار قرار دے کر ہر ایک دوسرے کو زیادہ سے زیادہ سزا دلوانے کی کوشش کرے گا ۔ اَلْاَخِلَّآءُ یَوْمَئِذٍ‏ بَعْضُھُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ اِلَّا الْمُتَّقِیْنَ O ( الزخرف ۔ آیت 67 ) دوست اس روز ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے مگر متقین ( کی دوستیاں قائم رہیں گی ) ۔